اپوزیشن کی تحریک کو روندنا بی جے پی کی تاناشاہی! سماجوادی پارٹی کے مارچ پر پولیس کی قدغن کے بعد مایاوتی کا بیان

مایاوتی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کو حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں و اس کی بربریت و ظلم و زیادتی وغیرہ کو لے کر دھرنا و مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دینا بی جے پی حکومت کا ایک نیا تاناشاہی رویہ ہوگیا ہے۔

مایاوتی، تصویر یو این آئی
مایاوتی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے ریاست کی یوگی حکومت پر تاناشاہی رویہ اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے منگل کو کہا کہ اپوزیشن جماعت کو عوام کے مسائل اٹھانے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کرنے کی اجازت نہ دینا حکومت کے تاناشاہی رویہ کو ظاہر کرتا ہے، قابل ذکر ہے کہ ریاست میں مین اپوزیشن سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے اراکین نے پیر کو مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کی مخالفت میں ایس پی دفتر سے اسمبلی ہاؤس تک پیدل مارچ نکالنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے اس کی اجازت نہ لینے کا حوالہ دیتے ہوئے ایس پی صدر اکھلیش یادو کی قیادت میں ایس پی اراکین اسمبلی کو راج بھون سے پہلے ہی روک کر انہیں آگے بڑھنے نہیں دیا تھا۔

مایاوتی نے حکومت کے اس رویہ کو قابل اعتراج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کو حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں و اس کی بربریت و ظلم و زیادتی وغیرہ کو لے کر دھرنا۔ مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دینا بی جے پی حکومت کا ایک نیا تاناشاہی رویہ ہوگیا ہے۔ ساتھ ہی بات۔ بات پر مقدمے و لوگوں کی گرفتار اور مخالفت کو کچلنے کا رویہ کافی مہلک ہے۔


انہوں نے یوگی حکومت پر تحریکات کو کچلنے کا الزام لگاتے ہوئے اس رویہ کی مذمت کی۔ انہوں نے الہ آباد یونیورسٹی میں طلبہ کی تحریک پر پولیس کارروائی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’اسی ضمن میں الہ آباد یونیورسٹی کے ذریعہ فیس میں یکمشت بھاری اضافہ کرنے کی مخالفت میں طلبہ کی تحریک کو جس طرح کچلنے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ نامناسب اور قابل مذمت ہے۔ بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ یوپی حکومت اپنی آمریت کو چھوڑ کر طلبہ کے واجب مطالبات پر ہمدردانہ طور سے غور کرے۔

مایاوتی نے بی جے پی کو اپوزیشن میں رہنے کے دوران بات بات پر اسمبلی کے سامنے سڑک جام کرنے کا ان کا ماضی بھی یاد دلایا۔ انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا کہ مہنگائی، بے روزگار، غریبی، بدحال سڑک، تعلیم، نظم ونسق وغیرہ کے تئیں یوپی حکومت کی لاپرواہی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ نہ کرنے دینے و ان پر ’دمن چکر‘ سے پہلے بی جے پی ضرور سوچے کی اسمبلی ہاوس کے سامنے بات بات پر سڑک جام کر کے عام لوگوں کی زندگی کو مفلوج کرنے کا ان کی ایک سفاک تاریخ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔