مغربی بنگال کے فرخہ میں ٹرین اور ٹرک کی ٹکر، ایک ڈبہ میں لگی آگ، 15 افراد زخمی

ٹکر کے سبب ٹرین کے ایک ڈبے میں آگ لگ گئی تھی، موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا، اس حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع کے فرخہ میں کراسنگ سے گزر رہے ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد کولکاتا-رادھیکاپور ایکسپریس کے مسافر بال بال بچ گئے۔ ریلوے ذرائع نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ اتوار کی دیر شب پیش آئے اس واقعہ میں کوئی ہلاک نہیں ہوا ہے، لیکن تقریباً 15 مسافر زخمی ہو گئے۔ ٹکر کی وجہ سے ٹرین کے ایک ڈبے میں آگ بھی لگ گئی تھی۔ موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹرین کے لوکو پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹکر سے بچنے کی کوشش کی، لیکن اس سے حادثہ کو پوری طرح سے ٹالا نہیں جا سکا۔ حالانکہ اس سے حادثہ کی سنگینی کچھ کم ضرور ہو گئی۔ ریلوے افسران کے مطابق اگر لوکو پائلٹ الرٹ نہیں ہوتا اور ایمرجنسی بریک نہیں لگاتا تو حادثہ مزید خوفناک ہو سکتا تھا۔ ٹکر کے سبب ٹرک بری طرح متاثر ہو گیا اور ریلوے ٹریک بھی۔ اس سے متاثرہ روٹ پر ٹرین خدمات کچھ دیر کے لیے رخنہ متاثر ہو گئیں۔ کچھ ٹرینوں کو کینسل کرنا پڑا تو کچھ دیگر ٹرینوں کا راستہ بدلا گیا۔


بعد ازاں ریلوے ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح سے حالات معمول پر آنے لگے ہیں اور ٹرین خدمات بحال کر دی گئی ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ اَپ لائن کے ذریعہ سے ترین خدمات پھر سے شروع کرنے میں مزید کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ متاثرہ رادھیکاپور ایکسپریس سے سفر کرنے والوں کے لیے متبادل ٹرانسپورٹ انتظام کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔