آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر دردناک سڑک حادثہ، ٹرک سے ٹکرائی بس، 5 افراد ہلاک، 20 زخمی

تھانہ نصیر پور علاقہ میں ایکسپریس وے پر کلومیٹر نمبر 49 کے پاس بس حادثہ کا شکار ہوئی۔ بس پر سوار لوگ متھرا سے منڈن کراکر لکھنؤ لوٹ رہے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ / یو این آئی</p></div>

سڑک حادثہ / یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر جمعہ کی رات ڈرائیور کو نیند آنے سے ٹورسٹ بس کھڑے ہوئے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں خاتون سمیت 5 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 20 زخمی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بس پر سوار لوگ متھرا سے منڈن کراکر لکھنؤ لوٹ رہے تھے۔ لکھنؤ کے محی الدین پور باشندہ سندیپ اپنے پانچ سالہ بیٹے سدھارتھ کا منڈن کرانے جمعہ کو لکھنؤ سے پورے کنبہا ور رشتہ داروں کے ساتھ ٹریولور بس کرایہ پر لے کر متھرا گئے تھے۔ حادثہ کے وقت بس کا ڈرائیور نشے میں بتایا جاتا ہے۔

جمعہ کی رات تقریباً ساڑھے دس بجے تھانہ نصیر پور علاقہ میں ایکسپریس وے پر کلومیٹر نمبر 49 کے پاس بس حادثہ کا شکار ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور کو جھپکی آنے کے سبب بس کی کھڑے ٹرک سے شدید ٹکر ہو گئی۔ اس وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔ آواز سن کر قریب کے دیہی لوگ آ گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی دیہی اکھلیش بھدوری اور یوپیڈا کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ اس کے بعد زخمیوں کو بس سے نکال کر 108 ایمبولنس سے اسپتال بھیجنے کا کام شروع ہوا۔


حادثہ میں ٹورسٹ بس میں سوار لکھنؤ کے محی الدین پور باشندہ سندیپ و بٹانا دیوی سمیت 5 لوگوں کی موت ہوگئی۔ تین لوگوں کی اب تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

زخمیوں کی شناخت نیتا (42)، لو شکھا (13)، نوتک (15)، رتیک (12)، کارتک (9)، پرانشو (13)، سنجیون (43)، گیتا (42)، سشیل کمار (30)، چم چم (4)، ساوتری دیوی (41)، ششی دیوی (44)، رِیا (16)، پونم (29)، پھول متی (40)، ساریکا (13) اور روبی (29) کے طور پر ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔