دہلی میں کورونا وائرس متاثرین کی کل تعداد 112 ، ایک مریض وینٹیلیٹر پر

ڈاکٹروں نے پی پی ای اور جانچ کٹوں کی کمی بتائی ہے جس کےلئے مرکز سے اپیل کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی میں کورونا وائرس(کوویڈ 19)کے انفیکشن کی صورت حال کنٹرول میں ہے اور فی الحال 112 متاثرہ افراد اسپتال میں ہیں جس میں سے صرف ایک وینٹیلیٹر پر ہے۔

کیجریوال نے بدھ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ نظام الدین مرکز سے کل 2346 لوگوں کو نکالا گیاہے جس میں 536 اسپتال میں اور 1810 کو قرنطینہ میں رکھا گیاہے۔انہوں نے بتایا کہ دہلی میں کل 120 افراد انفیکشن میں مبتلا پائے گئے ہیں،جن میں سے 112ابھی اسپتال میں ہیں۔اس میں سے ایک وینیٹیلیٹر پر ہے اور دو آکسیجن پر اور 109 کی حالت مستحکم ہے۔کل 120 متاثرین میں 49غیر ممالک سے کورونا وائرس سے انفیکٹیڈ ہوکر آئے اور 29 ان کے رابطے میں آنے سے وائرس میں مبتلا ہوئے۔ان میں 24مرکز کے ہیں باقی 18جانچ کے دائرے میں ہیں۔پانچ کو چھٹی مل گئی ہیے جبکہ دو کی موت ہوئی ہے۔ایک شخص واپس سنگاپور چلا گیا ہے۔


وزیراعلی نے کہاکہ آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کورونا وائرس انفیکشن کے علاج میں لگے ڈاکٹروں اور نرس اور دیگر سے بات کی۔بات چیت میں حفاظت کے سلسلے میں تشویش ظاہر کی جس کے حل کے لئے قدم اٹھائے جائیں گے۔ڈٓاکٹروں نے کچھ مریضوں کے جارحانہ ہونے کی بات کہی ۔راجیو گاندھی اسپتال میں داخل ایک مریض نے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں نے پی پی ای اور جانچ کٹوں کی کمی بتائی ہے جس کےلئے مرکز سے اپیل کی گئی ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ اداروں میں تنخواہ تقسیم کرنے اور بنانے کےلئے دو دو ملازمین کو دو دن کےلئے پاس جاری کئے جائیں گے اور تنخواہ کھاتوں میں بھیجنے کو کہا جائےگا۔

مسٹر کیجریوال نے کہاکہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے علاج میں لگے طبی اہلکاروں کے اس کی زد میں آکر موت ہونے پر ایک کروڑ روپے کی مدد دہلی حکومت مہیا کرائےگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔