’مہنگائی اور ٹیکس سے دم گھٹ رہا ہے، اب رک جاؤ‘: راہل

مودی حکومت میں ایک طرف پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں تو دوسری طرف جی ایس ٹی کی شرحوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ ان کی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری جیسے کئی مسائل بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگی میں مسلسل بحران پیدا ہو رہا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت میں ایک طرف پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں تو دوسری طرف جی ایس ٹی کی شرحوں میں اضافہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں جبکہ مسٹر مودی عوام کو گمراہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ان کی زندگی کی رکاوٹیں دورکی گئی ہیں۔


راہل گاندھی نے کہا، "وزیر اعظم نے کہا - 133 کروڑ ہندوستانی ہر رکاوٹ سے کہہ رہے ہیں، دم ہے تو ہمیں روکو۔ بی جے پی کے دور حکومت میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں 157 فیصد بڑھیں، ریکارڈ توڑ مہنگا پٹرول، گبر ٹیکس کی لوٹ اور بے روزگاری کی سونامی آئی، دراصل عوام وزیر اعظم سے کہہ رہے ہیں آپ کی بنائی ان رکاوٹوں نے دم نکال دیا ہے، اب رک جاؤ۔‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔