کیرالہ میں کورونا کے بعد ’ٹومیٹو فلو‘ کی دہشت، کئی بچے زد میں

ٹومیٹو فلو جسم میں لال چکتے اور پھپھولے سے پہچانا جاتا ہے، اس فلو یعنی بخار سے متاثر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو تیز بخار اور جسم میں درد کے ساتھ ساتھ چھالے اور چکتے پڑ جاتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کیرالہ کے کئی اضلاع میں کورونا کے بعد ٹومیٹو فلو قہر ڈھا رہا ہے۔ ریاست میں کئی بچے متاثر پائے گئے ہیں۔ ریاست کی وزیر صحت وینا جارج نے اس بیماری کو لے کر لوگوں سے احتیاط برتنے کی گزارش کی ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے تمل ناڈو نے کیرالہ کی سرحد سے ملحق سبھی چیک پوسٹ پر چوکسی بڑھا دی ہے۔ تمل ناڈو کے محکمہ صحت نے بچوں میں ٹومیٹو فلو پھیلنے کی اطلاع کے بعد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی جانچ کے لیے صحت، پولیس اور ریونیو افسران کو پلکڑ ضلع کے والیار چیک پوسٹ، ترووننت پورم کے کالیاکاولی اور تھینی چیک پوسٹ پر تعینات کیا ہے۔

تمل ناڈو محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ٹومیٹو فلو کے لیے ابھی کوئی دوا نہیں ہے، اور اگر کوئی اس بیماری سے متاثر ہے تو اسے الگ رکھا جانا چاہیے۔ یہ ایک شخص سے دوسرے میں تیزی کے ساتھ پھیلتا ہے۔ محکمہ صحت کے ایک افسر نے کہا کہ چکتے اور چھالے والے بچوں کو ریاست میں داخلہ لینے سے روکنے کے لیے ہر چیک پوسٹ پر تین ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔


ٹومیٹو فلو جسم میں لال چکتے اور پھپھولے سے پہچانا جاتا ہے۔ اس فلو یعنی بخار سے متاثر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو تیز بخار اور جسم میں درد کے ساتھ چھالے اور چکتے پڑ جاتے ہیں۔ متاثرہ بچوں میں پیٹ درد، دست، متھلی اور الٹی کی علامتیں دکھائی دینے لگتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔