’بھارت جوڑو یاترا‘ کا دوسرا دن: کنیا کماری کے اگستی سوارم سے آگے نکلا قافلہ، جمِ غفیر امنڈ پڑا

کنیا کمار سے بدھ کے روز جلسہ کا انعقاد کیا گیا اور اس کے بعد ’بھارت جوڑو یاترا‘ شروع ہو گئی، جیسے جیسے یہ پیدل یاترا آگے بڑھ رہی ہے، اس میں ہزاروں افراد شریک ہو رہے ہیں اور جم غفیر امنڈ رہا ہے

بھارت جوڑو یاترا
بھارت جوڑو یاترا
user

قومی آواز بیورو

کنیا کماری: کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' کا آج دوسرا دن ہے۔ کنیا کماری کے اگستی سوارم میں دوسرے دن کی یاترا شروع کرنے سے پہلے یہاں کیمپ میں صبح 7 بجے ترنگا جھنڈا پرچم کشائی کی گئی۔ رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی، سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ پی چدمبرم، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل اور دیگر نے یاترا کی شروعات کی۔

کنیا کمار سے بدھ کے روز جلسہ کا انعقاد کیا گیا اور اس کے بعد ’بھارت جوڑو یاترا‘ شروع ہو گئی، جیسے جیسے یہ پیدل یاترا آگے بڑھ رہی ہے، اس میں ہزاروں افراد شریک ہو رہے ہیں اور جم غفیر امنڈ رہا ہے۔ جس طرح نظر ڈالیں پیدل یاتری ہی نظر آ رہے ہیں اور لوگوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔


بھارت جوڑو یاترا کے تحت دن میں دو مرتبہ سفر کیا جا رہا ہے، پہلے مرحلہ میں صبح 7 بجے سے صبح 10:30 بجے تک اور دوسرے مرحلہ میں سہ پہر 3:30 سے شام ​​6:30 بجے تک۔ روزانہ اوسطاً 22-23 کلومیٹر پیدل چلنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ پارٹی نے راہل گاندھی سمیت 119 لیڈروں کی 'بھارت یاتری' کے طور پر شناخت کی ہے، جو کنیا کماری سے سری نگر تک کا فاصلہ طے کریں گے۔ کنیا کماری سے سری نگر تک کا یہ 3570 کلومیٹر کا سفر تقریباً پانچ ماہ میں 12 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہو کر گزرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔