پین کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کا آج آخری دن، نہیں کیا تو بھرنا ہوگا جرمانہ
انکم ٹیکس قانون، 1961 میں نئی دفعہ 234ایچ کے تحت التزام کیا گیا ہے کہ پین سے لنک نہیں ہونے کی صورت حال میں اب کسی بھی شخص کو زیادہ سے زیادہ ایک ہزار روپے تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے
نئی دہلی: اگر آپ نے ابھی تک اپنے پین (پرماننٹ اکاؤنٹ نمبر) کو اپنے آدھار کارڈ سے لنک نہیں کیا ہے تو یہ کام فوری طور پر انجام دے لیجئے، کیونکہ پین سے آدھار کو لنک کرنے کی آج یعنی 31 مارچ 2021 آخری تاریخ ہے۔ پین کارڈ اگر آپ کے آدھار سے منسلک نہیں ہوگا تو آپ کو ایک ہزار روپے تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔
قبل ازیں، مرکزی حکومت نے کئی مرتبہ آدھار سے پین کو لنک کرنے کی معیاد میں توسیع کی ہے، تاہم اب ایسا نہ ہونے کی صورت میں جرمانہ عائد کرنے کا التزام کیا ہے۔ وہیں کارڈ ہولڈر کے پین کو بھی غیر فعال کر دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ منگل (23 مارچ 2021) کو لوک سبھا میں فنانس بل 2021 منظور کیا گیا تھا، جس میں انکم ٹیکس قانون، 161 میں نئی دفعہ 234 ایچ کے تحت نیا التزام کیا گیا ہے کہ پین کارڈ سے آدھار کے لنک نہیں ہونے کی صورت میں اب کسی بھی شخص کو زیادہ سے زیادہ ایک ہزار تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس شخص کا پین بھی غیر فعال ہو جائے گا۔ پین کارڈ کے غیر فعال ہونے کی وجہ بھی کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انکم ٹیکس کی دفعہ 139 اے اے (2) میں کہا گیا ہے کہ ہر شخص، جس کے پاس یکم جولائی 2017 کو پین کارڈ تھا یا وہ آدھار کارڑ بنوانے کے اہل تھا، اسے پین کارڈ کو آدھار سے لنک کرنا ہوگا۔ وہیں جن کے پاس آدھار کارڈ ہے، انہیں اپنے ریٹرن میں پین الاٹمنٹ کے فارم میں اپنا آدھار نمبر ٹیکس افسران کو فراہم کرنا لازمی ہوگا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔