مہوا موئترا نے بلا طلب لگائے گئے بی ایس ایف جوانوں کو ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا
مہوا موئترا نے الزام عائد کیا کہ ان کے گھر کے باہر بی ایس ایف کی تعیناتی کرکے ان کی جاسوسی کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ ہٹایا جائے۔
ترنمول کانگریس کی رہنما اور رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے دہلی پولیس کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ بلا طلب لگائے گئے بی ایس ایف کے جوانوں کو ان کے گھر کے باہر سے واپس بلا لیا جائے۔
مغربی بنگال کے کرشنا نگر حلقے سے رکن پارلیمنٹ مہوا نے دہلی کے پولیس کمشنر ایس این شریواستو اور کناٹ پلیس ایس ایچ او کو اس سلسلے میں آج ایک خط لکھا ہے۔ خط کے مطابق انہوں نے کبھی اس طرح کی سکیورٹی نہیں مانگی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے گھر کے باہر بی ایس ایف کی تعیناتی کرکے ان کی جاسوسی کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ ہٹایا جائے۔
انہوں نے کہا،’بارہ کھمبا روڈ تھانے کے ایس ایچ او جمعہ کی شام تقریباً ساڑھے چھ بجے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے آئے۔ اس کے بعد تقریباً 10 بجے رات بی ایس ایف کے تین اہلکاروں کو گھر کے باہر تعینات کر دیا گیا۔ ان سلامتی اہلکاروں کے برتاؤ سے لگا کہ وہ موومنٹ نوٹ کر رہے ہیں۔ مجھے محسوس ہوا کہ میں کسی طرح کی نگرانی میں ہوں۔ پرائیویسی کا حق بنیادی حق ہے۔ تین ہتھیار بند پولیس اہلکار میرے گھر کے باہر تعینات ہیں جبکہ میں نے سکیورٹی نہیں مانگی ہے۔ انھیں ہٹایا جائے‘۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Feb 2021, 7:11 AM