ٹی ایم سی لیڈر ساگریکا گھوش نے نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت سے انکار کیا

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہفتے کے روز نومنتخب اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ترنمول کانگریس پی ایم مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کرے گی۔

<div class="paragraphs"><p>ساگریکا گھوش / تصویر:&nbsp;@sagarikaghose</p></div>

ساگریکا گھوش / تصویر:@sagarikaghose

user

آئی اے این ایس

سینئر صحافی اور ترنمول کانگریس کی راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ساگریکا گھوش نے نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شریک ہونے کا دعوت نامہ مسترد کرتے ہوئے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ اس کی معلومات انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دی ہے۔

ساگریکا گھوش نے ’ایکس‘ پر اپنا دعوت نامہ شئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس تقریب میں حصہ نہ لینے کا ان کا اپنا ذاتی فیصلہ ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی نے ہفتے کے روز نومنتخب اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ترنمول کانگریس اتوار کو پی ایم مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کرے گی۔ اسی دوران کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے راشٹرپتی بھون میں پی ایم مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔


لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے نے 292 سیٹیں جیتی ہیں۔ جبکہ انڈیا الائنس نے 234 سیٹیں حاصل کیں ہیں۔ دیگر کو 17 نشستیں ملیں۔ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ بی جے پی نے 240 سیٹیں جیتی ہیں۔ حالانکہ بی جے پی کے پاس 2019 کے مقابلے میں 63 سیٹیں کم ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔