یوم آزادی کے موقع پر دہلی میں سخت حفاظتی انتظامات

یوم آزادی کے لیے شہر بھر میں تعینات 10,000 اہلکاروں میں سے لال قلعہ اور تقریب کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے روٹ پر ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان میں کل یعنی 15 اگست کو 77 واں یوم آزادی منایا جائے گا۔ اس سے پہلے دارالحکومت دہلی میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق حکام نے بتایا کہ 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر شہر بھر میں 10,000 سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ قومی دارالحکومت محفوظ رہے اور لوگوں کو بغیر کسی تکلیف کے نقل و حرکت ہوسکے۔ اس کے علاوہ دیگر افسران کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس پبلک ریلیشن آفیسر سمن نلوا نے کہا، دہلی پولیس کو یوم آزادی کی تقریبات کی سیکورٹی کے ذمہ دار ہونے پر فخر ہے۔ شہر بھر میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق یوم آزادی کے لیے شہر بھر میں تعینات 10,000 اہلکاروں میں سے لال قلعہ اور تقریب کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے روٹ پر ہوں گے۔ 


اہلکار نے بتایا کہ تعینات ٹیموں میں اینٹی سبوٹیج انویسٹی گیشن ایکسیس کنٹرول اور اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دہشت گرد عناصر پر نظر رکھنے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی چہرے کی شناخت کا نظام بھی موجود ہے۔

اتوار 13 اگست کی آدھی رات سے بھاری گاڑیوں کو دارالحکومت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ سرحدوں کی نگرانی اور انٹیلی جنس جمع کرنے کے لیے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ضروری مقامات پر ٹریفک کی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں اور شہریوں کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ٹریفک ایڈوائزری باقاعدگی سے جاری کی جا رہی ہے۔


ڈی سی پی ساگر سنگھ کلسی نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے ہوٹل گیسٹ ہاؤس، پیئنگ گیسٹ ہاؤس اور لاجز میں مہم چلائی جا رہی ہے۔ مشکوک اشیاء اور افراد کو چیک کرنے کے لیے شہر بھر کے ہر چوراہے پر روزانہ 100 سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔