گینگسٹر جیوا کے قتل کے بعد لکھنؤ عدالت میں حفاظت کے سخت انتظامات

یوپی کی راجدھانی لکھنؤ کی ضلع عدالت میں گینگسٹر سنجیو ماہیشوری عرف جیوا کا گولی مار کر قتل کیے جانے کے بعد حفاظت میں اضافہ کر دیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سنجیو مہیشوری عرف جیوا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سنجیو مہیشوری عرف جیوا، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

لکھنؤ: یوپی کی راجدھانی لکھنؤ کی ضلع عدالت میں گینگسٹر سنجیو ماہیشوری عرف جیوا کا گولی مار کر قتل کیے جانے کے بعد حفاظت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا، لکھنؤ کے ضلع جج سنجے شنکر پانڈے نے احاطہ میں لوگوں کی اچانک تلاشی لینے، مستقبل میں وکلا اور مدعیان کے لیے علیحدہ دروازہ اور عدالت کے تمام داخلی دروازوں پر حفاظت میں اضافہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

قبل ازیں، ضلع جج نے مشترکہ پولیس کمشنر (جرائم) نینلابجا چودھری اور ضلع مجسٹریٹ سوریہ پال گنگوار کے ساتھ اجلاس کر کے غور و خوض کیا۔ انہوں نے عدالت کے احاطے میں لوگوں کی اچانک تلاشی لینے کی ہدایت کی تاکہ غیر سماجی عناصر کو ڈسٹرکٹ کورٹ میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے عدالت کے تمام داخلی راستوں پر سکیورٹی سخت کرنے کی بھی ہدایت کی۔


ڈی جی سی (کرائم) منوج ترپاٹھی نے کہا، مانیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں یہ تجویز کیا گیا تھا کہ وکلاء اور مدعیان کے لیے الگ الگ داخلی دروازے ہونے چاہئیں، تاکہ ضلعی عدالت میں داخل ہونے والوں کی مناسب اسکریننگ کی جاسکے۔ ترپاٹھی نے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر تمام وکلاء کو شناختی کارڈ بھی جاری کر دیئے جائیں گے۔

دریں اثنا، ضلع عدالت کی لکھنؤ بار ایسوسی ایشن نے عدالت کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ڈسٹرکٹ جج نے ان کی تمام تجاویز کو قبول کر لیا ہے۔ لکھنؤ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری کلدیپ نارائن مشرا نے کہا کہ وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔