خاتون پیلی بھیت میں جانوروں کے لئے چارہ لینے گئی تھی، شیر نے کیا حملہ

پیلی بھیت کے ایک گاؤں کی آرتی نامی خاتون جانوروں کے لیے چارہ لینے کھیتوں میں گئی تھی۔ اس دوران اچانک گنے کے کھیت میں چھپے ایک شیر نے اس پر حملہ کر دیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے پیلی بھیت میں جانوروں کے لیے چارہ لینے گئی ایک خاتون پر اچانک شیر نے حملہ کر دیا۔ اس کی چیخیں سن کر آس پاس کے لوگوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ اس کے بعد شیر ڈر گیا اور موقع سے بھاگ گیا۔ خاتون کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ اس واقعہ سے آس پاس کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

نیو ز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق ایک پولیس افسر نے منگل کو بتایا کہ پیلی بھیت کے ایک گاؤں کی ایک خاتون آرتی جانوروں کے لیے چارہ لینے کھیتوں میں گئی تھی۔ اس دوران اچانک گنے کے کھیت میں چھپے ایک شیر نے اس پر حملہ کر دیا۔ اس کی چیخیں سن کر قریبی لوگوں نے الارم بجایا جس سے شیر ڈر گیا اور بھاگ گیا۔ اسی دوران شیر کے حملے میں خاتون زخمی ہوگئی۔


پیلی بھیت ٹائیگر ریزرو (پی ٹی آر) کے ڈپٹی ڈائریکٹر منیش سنگھ نے کہا، آرتی کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مقامی دیہاتی نے جنگلات کے اہلکاروں کو بتایا کہ شیر نے آرتی پر حملہ کرنے سے پہلے کھیت میں چرنے والی ایک گائے کو شکار کرنے کی کوشش کی تھی۔ شبہ ہے کہ یہ واقعہ غالباً لکھیم پور جنگلاتی علاقہ سے شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔