ناسک ماب لنچنگ: 3 پولس اہلکار معطل دو کا تبادلہ،نسیم خان کی کوششوں کا مثبت نتیجہ

ممنوعہ گائے کا گوشت ہونے کے شبہ میں گاڑی کو روکا  اور گاڑی میں سوار دو افراد پر لوہے کی سلاخوں سے حملہ کیا جس کے سبب ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

مہاراشٹر کےناسک شہر میں گزشتہ دنوں عید قرباں سے قبل ماب لنچنگ کے دوران ایک مسلم نوجوان کی موت کے معاملے میں آج  ناسک پولس سپرٹنڈنٹ نےخاطی پولس افسران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین پولس اہلکاران کو معطل کر دیاجبکہ د وپولس افسران کا تبادلہ کنٹرول روم میں کر دیا ہے ۔اس سلسلے میں مہاراشٹر کانگریس کے کار گذار صدر اور سابق وزیر محمد عارف نسیم خان کی کوششوں کا مثبت نتیجہ نکلا۔

واضح رہے کہ واقعہ کے بعدنسیم خان نے خاطی پولس افسران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا تھا نیز متوفی کے اہل خانہ سے بھی ملاقا ت کی تھی اور سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اقتدار سے انصاف طلب کیا تھا۔


اطلات کے مطابق 24 جون کی شام کو، چند شرپسندوں نے اگت پوری کے قریب گمبھیرواڑی پھاٹا پر ایک کار کو روکا،انھیں گاڑی میں ممنوعہ گائے کا گوشت ہونے کا شبہ تھا جس کے بعد انہوں نے ، گاڑی میں سوار دو افراد پر لوہے کی سلاخوں سے حملہ کیا جس کے سبب ایک نوجوان ہلاک ہوا اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ شدید زخمی متوفی کی شناخت 31 سالہ عفان انصاری کے طور پر کی گئی ہے اور زندہ بچ جانے والا ناصر قریشی (24) ممبئی کے کے ای ایم اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔

ابتدائی انکوائری سے پتہ چلا کہ خاطی پولیس عملے نے بروقت کارروائی نہیں کی جسکے نتیجے میں یہ سانحہ پیش آیا۔ناسک پولیس سپرٹنڑنٹ شاہ جی امپ نے اس کاروائ کی تصدیق کرتے ہو یے کہا کہ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر (اے پی آئی) شردھا گنداس جو متعلقہ پولیس اسٹیشن کی سربراہ تھی انکا کنٹرول روم میں تبادلہ کر دیا گیا جبکہ ، کانسٹیبل بپن جگتاپ، بھاسکر شیلکے اور کسان کچرے کو معطل کر دیا گیا ہے ۔نسیم خان نے اس کاروائ پر اطمنان کیا اور حکومت سے مطالبہ کیاکہ متوفی کے اہل خانہ کو دس لاکھ روپیئے معاضہ دیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔