یوگی راج میں اڑیں قانون کی دھجیاں، آگرہ میں 'ٹریپل مرڈر' سے سنسنی
اعتماد الدولہ تھانہ حلقہ کے نگلا کشن لال میں پرچون کاروباری اور اس کی بیوی و بیٹے کا دھاردار اسلحے سے حملہ کر قتل کر دیا گیا۔ قتل کرنے کے بعد بدمعاشوں نے لاشوں کو جلانے کی بھی کوشش کی۔
اتر پردیش کے آگرہ میں پیر کے روز 3 لوگوں کا قتل ہو گیا۔ تینوں لاشوں کو جلانے کی کوشش بھی کی گئی۔ واقعہ کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ آگرہ کے ایڈیشنل پولس ڈائریکٹر جنرل اجے آنند نے بتایا کہ آگرہ کے اعتماد الدولہ کے نگلا علاقہ میں تین لوگوں کا قتل ہوا ہے اور قتل کر کے ان کی لاش کو جلانے کی کوشش کی گئی۔ جانچ شروع ہو گئی ہے۔ فورنسک ٹیم کو جانچ کے لیے بلا لیا گیا۔ کس نے قتل کیا ہے، اس کی جانچ میں پولس مصروف ہو گئی ہے۔ اے ڈی جی نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعہ سے متعلق کچھ سراغ ملے ہیں۔ جلد ہی قصوروار گرفت میں ہوں گے۔
مقامی لوگوں کے مطابق اعتماد الدولہ تھانہ حلقہ کے نگلا کشن لال میں پرچون کاروباری اور اس کی بیوی و بیٹے کی دھاردار اسلحہ سے حملہ کر قتل کر دیا گیا۔ قتل کرنے کے بعد لاشوں کو جلانے کی بھی کوشش کی گئی۔ پڑوسیوں کی اطلاع پر پہنچی پولس کو جھلسی حالت میں تینوں لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولس واردات کی وجہ کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔
اے ڈی جی اجے آنند، آئی جی اے. ستیش گنیش اور ایس ایس پی ببلو کمار موقع پر پہنچ گئے۔ فورنسک ٹیم کو جانچ کے لیے بلا لیا گیا۔ فیملی کی کسی سے کوئی رنجش نہیں ہے۔ ان کا اس طرح قتل کیوں ہوا، یہ کوئی سمجھ نہیں پا رہا ہے۔ بھائی رگھوویر نے بتایا کہ واقعہ کے پیچھے لوٹ بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔ گھر سے کچھ سامان غائب نظر آ رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 31 Aug 2020, 3:39 PM