ہریانہ میں کورو نا کے 821 نئے معاملے، تین اموات

ریاست ہریانہ میں کورونا سے اب تک 3093لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ان میں 2091مرد، 1001خواتین اور ایک ٹرانس جینڈر ہے۔

علامتی تصویر یو این آئی
علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ہریانہ میں کورونا انفیکشن کے آج 821 نئے معاملے سامنے آئے جس سے ریاست میں اس وباکے متاثرین کی مجموعی تعداد 278961 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 271038 ٹھیک ہوچکے ہیں۔ تین کورونا مریضوں کے آج دم توڑ دینے سے ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 3093 ہوگئی ہے۔

ریاست کے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود محکمہ کی طرف سے کورونا کی صورتحال پر جاری بلیٹن میں یہ اطلاع دی گئی۔ ریاست میں کورونا انفیکشن کی شرح 4.65فیصد، ریکوری شرح 97.16فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.11 فیصد ہے۔ ریاست کے تمام 22اضلاع میں کورونا کے معاملات میں اضافہ نظرآرہا ہے۔


ریاست میں کورونا کے آج گروگرام میں 141، فرید آباد 49، سونی پت 32، حصار 16، امبالہ 108، کرنال 123، پانی پت 9، روہتک چھ، پنچکولہ 85، کروکشیتر 110، یمنا نگر 69، سرسہ 17، بھیوانی تین، ججھر چھ، فتح آباد گیارہ، کیتھل 14 اور جند میں 22معاملے آئے۔ ریواڑی، مہندر گڑھ، پلول، نونہہ اور چرکھی دادری اضلاع میں کورونا کا آج کوئی نیا معاملہ نہیں آیا۔

ریاست میں کورونا سے اب تک 3093لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ان میں 2091مرد، 1001خواتین اور ایک ٹرانس جینڈر ہے۔ ریاست کے امبالہ، کرنال اور یمنا نگر میں ایک ایک کورونا مریض نے آج دم توڑ دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔