آئرن لیڈی اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر ’دہلی نیائے یاترا‘ میں ہزاروں خواتین کی شرکت، عآپ حکومت کے خلاف اٹھائی آواز

’دہلی نیائے یاترا‘ کے درمیان آزاد سماج پارٹی کی لیڈر ببیتا یادو کانگریس میں شامل ہوئیں۔ ببیتا یادو نے کہا کہ ’’کانگریس کی نیائے یاترا سے متاثر ہو کر ہی میں نے کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>دہلی نیائے یاترا میں شامل خواتین کے ساتھ دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو</p></div>

دہلی نیائے یاترا میں شامل خواتین کے ساتھ دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ’دہلی نیائے یاترا‘ کے 12 ویں دن ہزاروں کانگریس لیڈران، کارکنان اور مقامی باشندوں نے کانگریس ریاستی صدر دیویندر یادو کے ساتھ یاترا میں شرکت کی۔ یہ یاترا آج وشواس نگر اسمبلی حلقہ کے سورن سینما چوک، 60 فٹا روڈ سے شروع ہوا۔ ’آئرن لیڈی‘ کے نام سے معروف سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے یوم پیدائش کو آج ’دہلی نیائے یاترا‘ کے دوران ’خواتین کے یوم انصاف‘ کی شکل میں منایا گیا۔ اس موقع پر آل انڈیا مہیلا کانگریس اور دہلی پردیش مہیلا کانگریس نے کانگریس پارٹی کا جھنڈا اٹھا رکھا تھا۔ اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ ’’پچھلے 10 سالوں کے اندر عآپ اور بی جے پی کی حکومت میں خواتین ناانصافی کا شکار رہی ہیں۔ ان کو انصاف دلانا ہمارا مقصد ہے۔‘‘ یاترا میں آل انڈیا مہیلا کانگریس صدر الکا لامبا، امرتا دھون اور دہلی پردیش مہیلا کانگریس کی صدر پشپا سنگھ نے بھی حصہ لیا۔

آئرن لیڈی اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر ’دہلی نیائے یاترا‘ میں ہزاروں خواتین کی شرکت، عآپ حکومت کے خلاف اٹھائی آواز

وشواس نگر اور گاندھی نگر اسمبلی حلقوں سے گزرنے کے بعد آج ’دہلی نیائے یاترا‘ بلند مسجد چوک، شاستری پارک اور گاندھی نگر میں پورے شان کے ساتھ اپنے اختتام تک پہنچی۔ یاترا کی رفتار دھیمی ہونے کے پیچھے ایک وجہ یہ تھی کہ یاترا کے دوران دیویندر یادو نے کئی مقامات پر رک کر غریب اور مزدور طبقے کی خواتین سے بات کی اور ان کے احوال جاننے کی کوشش کیں۔ یاترا میں شامل خواتین کیجریوال کے خلاف بلند آواز میں نعرہ لگا رہی تھیں۔ ساتھ ہی انہوں نے پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے، جس میں لکھا تھا ’دلّی اب اور نہیں سہے گی-ناری نیائے کا حق لے کر رہے گی۔‘ ان خواتین کا کہنا تھا کہ کیجریوال حکومت کے دوران عورتوں پر مظالم اور جرائم میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔

آئرن لیڈی اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر ’دہلی نیائے یاترا‘ میں ہزاروں خواتین کی شرکت، عآپ حکومت کے خلاف اٹھائی آواز

ایک مقام پر تقریر کرتے ہوئے دیویندر یادو نے بڑھتی فضائی آلودگی پر دہلی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’فضائی آلودگی کو قابو میں کرنے میں عآپ حکومت پورے طور پر ناکام رہی، جس کے بعد مجبوراً سپریم کورٹ کو خود نوٹس لینا پڑا۔ فضائی آلودگی تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے، ابھی اے کیو آئی نے 500 کی حد کو چھو لیا ہے۔‘‘ دہلی نیائے یاترا میں شامل لوگوں نے فضائی آلودگی سے متعلق پلے کارڈز بھی لے رکھا تھا۔ اس میں لکھا تھا ’جان لیوا پردوشن سے دلّی بے حال-نہیں چاہیے اروند کیجریوال۔‘

دیویندر یادو دہلی کی عآپ حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو توڑا ہے۔ انہوں نے عوام سے کیے گئے کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کیا۔ پچھلے 10 سالوں سے کیجریوال اور ان کے لوگ عوام کو صرف دھوکہ دے رہے ہیں۔ عوامی مفاد کے لیے انہوں نے کئی وعدے کیے، جو بے روزگاری، تعلیم، صحت، بجلی، پانی، فضائی اور آبی آلودگی، کچرے کا ڈھیر، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور گلیاں وغیرہ سے متعلق تھیں۔ ان میں سے کسی بھی ایک عوامی مسئلہ کو کیجریوال حکومت نے حل نہیں کیا ہے۔ اب لوگوں نے حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے، کانگریس کا ’ہاتھ‘ تھامنے کا عزم مصمم کر رکھا ہے۔ ہمارا یہ عزم ہے کہ 2025 کے اسلمبی انتخاب میں عآپ کو اقتدار سے باہر رکھیں گے اور کانگریس کے سنہرے دور کو پھر سے واپس لائیں گے۔

آئرن لیڈی اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر ’دہلی نیائے یاترا‘ میں ہزاروں خواتین کی شرکت، عآپ حکومت کے خلاف اٹھائی آواز

’دہلی نیائے یاترا‘ کے دوران آزاد سماج پارٹی کی پارلیمانی امیدوار اور لیڈر ببیتا یادو اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس فیملی میں شمولیت اختیار کی۔ شمولیت کے بعد ببیتا یادو نے کہا کہ انہوں نے کانگریس کی نیائے یاترا سے متاثر ہوکر ہی کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس موقع پر دیویندر یادو نے ان کو کانگریس پارٹی کا پٹکا پہنا کر پارٹی میں استقبال کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔