راجستھان میں پیپر لیک کرنے والوں کو ہوگی عمر قید، وزیر اعلیٰ گہلوت نے اسمبلی میں بل لانے کا کیا اعلان

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں مقابلہ جاتی امتحانات میں مزید شفافیت لانے کے مقصد سے چیف سکریٹری کو ہدایت دی گئی ہے کہ راجستھان پبلک سروس کمیشن وغیرہ کے ساتھ بات کر بہتر طریقہ کار اپنائیں۔

<div class="paragraphs"><p>اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ریاست میں پیپر لیک معاملوں میں اب سخت کارروائی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ اس معاملے میں زیادہ سے زیادہ تاحیات قید (عمر قید) کی سزا کا التزام کرنے کے لیے آئندہ اسمبلی اجلاس میں ایک بل پیش کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’ریاست میں مقابلہ جاتی امتحانات میں اور شفافیت لانے کے مقصد سے چیف سکریٹری کو ہدایت دی گئی ہے کہ راجستھان پبلک سروس کمیشن، ڈی او پی، آر ایس ایس بی اور دیگر فریقین کے ساتھ تبادلہ خیال کر بہتر طریقہ کار اپنائیں۔‘‘


وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ساتھ ہی کہا کہ راجستھان میں پیپر لیک کے خلاف بنائے گئے قانون میں بھی زیادہ سے زیادہ سزا کا التزام تاحیات جیل (عمر قید) کرنے کے لیے آئندہ اسمبلی اجلاس میں ایک بل (آرڈیننس) لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بعد پیپرلیک معاملوں میں زیادہ سے زیادہ سخت سزا کا قانونی التزام ہو جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔