انڈیا اتحاد کی حکومت بننے جا رہی ہے، اب پولنگ بوتھوں اور اسٹرانگ روم پر نظر جمائے رکھنے کی ضرورت: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ’’آج انتخابی تشہیر کے آخری دن میں ملک کے عظیم لوگوں کو سلام کرتے ہوئے کانگریس کے ببر شیر کارکنان سے کہنا چاہتا ہوں کہ انڈیا اتحاد کی حکومت بننے جا رہی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی /&nbsp; آئی اے این ایس</p></div>

راہل گاندھی / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا انتخاب کے آخری مرحلہ کی ووٹنگ سے قبل انتخابی تشہیر ختم ہونے کے بعد جمعرات کو دعویٰ کیا کہ مرکز میں انڈیا بلاک کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ انھوں نے پارٹی کارکنان اور حامیوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹ شماری ہونے تک اسٹرانگ روم پر نظر بنائے رکھیں۔

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس سلسلے میں ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’آج تشہیر کے آخری دن میں ملک کے عظیم لوگوں کو سلام کرتے ہوئے کانگریس کے ببر شیر کارکنان سے اعتماد کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ انڈیا بلاک کی حکومت بننے جا رہی ہے۔‘‘


راہل گاندھی نے انڈیا اتحاد کے سبھی لیڈروں و کارکنوں کا دل سے شکریہ بھی ادا کیا کہ انھوں نے آئین اور اداروں کو بچانے کے لیے بغیر جھکے کھڑے رہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم عوام سے جڑے ہوئے حقیقی ایشوز پر انتخاب لڑنے میں کامیاب رہے اور وزیر اعظم کے بار بار بھٹکانے کی کوشش کے باوجود کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں، خواتین اور محروموں کی آواز اٹھائی۔‘‘

اپنے پوسٹ میں راہل گاندھی نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’ہم نے مل کر متبادل نظریہ کی شکل میں ہر طبقہ کی زندگی بدلنے والی انقلابی گارنٹی ملک کے سامنے رکھی اور اپنا پیغام کونے کونے تک پہنچایا۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’میں آپ سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ آخری وقت تک اسٹرانگ روم پر نظر جمائے رکھیں۔ انڈیا بلاک جیتنے جا رہا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔