میری گاڑی پر حملہ کرنے والوں کو انتخاب کے بعد سبق سکھایا جائے گا: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج کہا کہ ان کے پاس منگل کے روز نندی گرام میں ان کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کی تصاویر اور ویڈیوز ہیں اور وہ انتخابات کے بعد اس معاملے کو دیکھیں گی

ممتا بنرجی، تصویر یو این آئی
ممتا بنرجی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج کہا کہ ان کے پاس منگل کے روز نندی گرام میں ان کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کی تصاویر اور ویڈیوز ہیں اور وہ انتخابات کے بعد اس معاملے کو دیکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل اور ضابطہ اخلاق کی وجہ سے اس معاملہ میں کارروائی نہیں کی گئی۔

ممتا بنرجی نے گوگھاٹ میں ایک ریلی سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ان میں کتنی ہمت ہے کہ وہ میری گاڑی پر حملہ کررہے ہیں ؟اور میں نے صرف اس لئے خاموشی اختیار کر رکھی تھی کہ انتخابات ہورہے ہیں۔ ورنہ میں دیکھ لیتی کہ ان میں کتنی بڑی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

میرے پاس غنڈوں کی ویڈیوز ہیں جو میری کار پر حملہ کر رہے ہیں۔ بنگال میں انتخابات ہونے دیں ، پھر میں کارروائی کروں گی ،" وزیر اعلی نے ایک بنگالی کہاوت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا "امی دیکبو کوتو دھن کو کو چل ہے (وہ جان لیں گے کہ کیا ہے)۔


ممتا بنرجی نے کہا کہ میں دیکھ لوں گی کہ آپ کو کون غدار پناہ دیتا ہے۔ آپ کہاں جائیں گے؟ دہلی ، بہار ، راجستھان یا یوپی میں۔ میں آپ کو یہاں (مغربی بنگال) پیچھے کھینچ کر لے آئوں گی۔خیال رہے کہ جب ممتا بنرجی نندی گرام میں جلوس نکال رہی تھی کچھ بی جے پی حامیوں نے ان کی گاڑی کو روک کر جے شری رام کے نعرے لگانے لگے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی ایک خاتون سے خوف زدہ ہیں ۔ بی جے پی کے پاس اپنی کوئی چیز نہیں ہے۔ وہ سی پی آئی (ایم پی) کے غنڈوں کو قرض لے کر پارٹی چلا رہے ہیں۔ انہوں نے (بی جے پی) نے سی پی آئی - ایم ے غنڈوں کی خدمات حاصل کی ہے بنرجی نے کہا کہ انہوں نے انتخابی عمل جاری ہونے کے ساتھ ہی کسی بھی کارروائی سے گریز کیا ہے اور طرز عمل کا ضابطہ اخلاق موجود ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔