ہندوستانی تیز گیندباز محمد سراج سے تھمس اَپ نے ملایا ہاتھ
محمد سراج کا کہنا ہے کہ ’’میں تھمس اپ کے ساتھ جڑ کر میری زندگی کا سفر اور تجربہ دکھانے کے لئے اس پلیٹ فارم کا شکرگزار ہوں۔ یہ شراکت میرے دل کے قریب ہے کیونکہ یہ ہمارے مشترکہ ہدف پر مبنی ہے۔‘‘
نئی دہلی: کوکا کولا انڈیا کے دیسی برانڈ تھمس اپ نے ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں 2020 میں #پلٹ دے اور #تانے پلٹ دے مہموں سے 'طوفانی' خوشی کا جشن منانے کے بعد ہندوستان کے تیز گیندباز محمد سراج کے ساتھ شراکت کی ہے۔
کمپنی اب اپنی #پلٹ دے مہم کے ذریعہ محمد سراج کی عزت افزائی کر رہی ہے۔ محمد سراج نے اس سلسلے میں کہا کہ ’’میں تھمس اپ کے ساتھ جڑ کر اور میری زندگی کا سفر اور تجربہ دکھانے کے لئے اس پلیٹ فارم کا شکرگزار ہوں۔ یہ شراکت میرے دل کے قریب ہے کیونکہ یہ ہمارے مشترکہ ہدف پر مبنی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ شراکت کرکٹ کے شائقین کے ساتھ فطری طور پر جڑے گی۔ یہ شراکت اس جوش اور سخت محنت کو دکھائے گی جو مختلف پس منظر سے آنے والے کھلاڑی اپنے چیلنجز سے جیتنے اور ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے دکھاتے ہیں۔‘‘
کوکا کولا انڈیا اور ساؤتھ ویسٹ ایشیا کے نائب صدر اور مارکیٹنگ ہیڈ ارنب رائے نے محمد سراج کے ساتھ شراکت داری کے اعلان پر کہا کہ "کوکا کولا کمپنی اولمپک گیمز کی طویل ترین کارپوریٹ پارٹنر رہی ہے۔ پیرالمپک گیمز اور آئی سی سی ورلڈ کپ کے ساتھ ہماری حالیہ شراکت ہمارے صارفین کے خوشگوار لمحات اور مواقع کا حصہ بننے کی ہماری فلاسفی کی عکاسی کرتی ہے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔