اس بار دہلی میں پھر سنائی نہیں دے گی پٹاخوں کی گونج! دہلی حکومت نے آن لائن فروخت پر بھی لگائی پابندی

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے بتایا کہ اس مرتبہ پٹاخوں کی آن لائن فروخت اور ڈیلیوری پر بھی پابندی رہے گی، پٹاخوں کے پروڈکشن، ذخیرہ، فروخت اور استعمال پر یہ پابندی آئندہ سال جنوری تک نافذ رہے گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اس سال بھی دہلی والوں کو دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دہلی حکومت نے یہ فیصلہ ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی سردیوں میں ہونے والی آلودگی کے مدنظر لیا ہے۔ دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے کا کہنا ہے کہ دہلی میں سردیوں کے موسم میں بڑھنے والی آلودگی پر کنٹرول کے لیے کیجریوال حکومت نے گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی پٹاخوں کے پروڈکشن، ذخیرہ، فروخت اور استعمال پر پوری طرح سے پابندی لگا دی ہے۔

گوپال رائے نے اس تعلق سے تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس مرتبہ پٹاخوں کی آن لائن فروخت اور ڈیلیوری پر بھی پابندی رہے گی۔ پٹاخوں کے پرڈکشن، ذخیرہ، فروخت اور استعمال پر یہ پابندی آئندہ سال جنوری تک ںافذ رہے گی۔ اس پابندی کو سختی کے ساتھ نافذ کیا جائے گا اور دہلی پولیس، ڈی پی سی سی کے ساتھ ساتھ ریونیو محکمہ کے ساتھ مل کر کام سے متعلق منصوبہ بنایا جائے گا۔ گوپال رائے نے یہ بھی بتایا کہ حکومت آلودگی کو قابو میں کرنے کے لیے 21 فوکس پوائنٹس پر ’ونٹر ایکشن پلان‘ بنا رہی ہے۔


اس سے قبل جمعرات کو گوپال رائے نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی تھی جس میں انھوں نے بتایا تھا کہ دہلی سکریٹریٹ میں ونٹر ایکشن پلان کو لے کر سبھی متعلقہ محکموں کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ سردیوں میں ہونے والی آلودگی سے نمٹنے کے لیے 21 نکات پر مبنی ونٹر ایکشن پلان بنایا جائے گا۔ انھوں نے سبھی محکموں کے ساتھ اس سلسلے میں میٹنگ کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔