یہ انڈیا اتحاد اور پی ڈی اے کی یکجہتی کی جیت ہے، لوک سبھا کے نتائج پر اکھلیش یادو کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں ایس پی کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔ عوام نے 5 سیٹوں والی پارٹی کو 37 تک پہنچا دیا ہے اور بی جے پی کے سامنے مکمل اکثریت حاصل کرنے میں ایس پی سب سے بڑی رکاوٹ بنی

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو / یو این آئی</p></div>

اکھلیش یادو / یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے لوک سبھا انتخابات میں اتر پردیش میں ایس پی کی شاندار کارکردگی کے لیے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انڈیا اتحاد اور پی ڈی اے کی یکجہتی کی جیت ہے۔

اکھلیش یادو نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا، ’’عوام کو سلام، رائے عامہ کو سلام! اتر پردیش کے باشعور عوام نے ایک بار پھر ملک کو ایک نیا راستہ دکھایا ہے اور نئی امید جگائی ہے۔‘‘

اکھلیش یادو نے کہا، ’’یہ آئین، جمہوریت اور ریزرویشن کو بچانے اور سماجی انصاف کو یقینی بنانے کی جیت ہے۔ ہمیں اتر پردیش کے ترقی پسند لوگوں کے خیالات ووٹ کی شکل میں ملے ہیں۔ یہ تقسیم کی منفی سیاست کے خلاف ہم آہنگی، بھائی چارے اور مثبت سیاست کی جیت ہے۔ یہ انڈیا اتحاد اور پی ڈی اے کی یکجہتی کی جیت ہے۔ آپ سب کا شکریہ، دل سے شکریہ!”


لوک سبھا انتخابات میں ایس پی کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔ عوام نے 5 سیٹوں والی پارٹی کو 37 تک پہنچا دیا ہے اور بی جے پی کے سامنے مکمل اکثریت حاصل کرنے میں ایس پی سب سے بڑی رکاوٹ بنی۔ اکھلیش یادو کا پی ڈی اے (پچھڑا، دلت، الپ سنکھیک یعنی پسماندہ، دلت اور اقلیت) فارمولہ، جسے بی جے پی لیڈروں نے زیادہ اہمیت نہیں دی تھی، ایس پی کے لیے سب سے بڑا ہتھیار بن گیا۔ عوام کو ان کی برادری کی تعداد کے مطابق شراکت داری کا وعدہ کرنے والے فارمولہ کی بدولت وہ یوپی میں سب سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ والی پارٹی بن گئی ہے۔ پارلیمانی انتخابات میں یہ پارٹی کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔