یہ دن انصاف، آزادی، مساوات کے نظریات کا تہوار، جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی بنیاد ہے: جگدیپ دھنکھڑ

نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے باشندگان ہند کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا "تحریک آزادی کے ذریعہ قائم اعلیٰ اقدار کے تئیں پُر عزم ہو جائیں"۔

گورنر دھنکڑ کی فائل تصویر آئی اے این ایس
گورنر دھنکڑ کی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

  نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر تمام باشندگانِ ہند کو اپنی قلبی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارہ کے نظریات کا تہوار ہے جو ہماری متحرک اور سب سے بڑی جمہوریت کی بنیاد ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے سوشل میڈیا 'ایکس' پر عوام کو اپنے پیغام میں لکھا " آیئے ہم ایک قوم کی شکل میں اپنے اجتماعی سفر پر غور کریں اور 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے سخت محنت کریں۔"

نائب صدر جمہوریہ نے ملک کے عوام سے تحریک آزادی کے ذریعہ قائم اعلیٰ اقدار کے تئیں پُر عزم ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا "میں سبھی شہریوں کو ہمارے 78ویں یوم آزادی پر قلبی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یہ اہم دن ان بے شمار بہادروں کی بے مثال ہمت اور بے لوث قربانی کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے خودمختار ہندوستان کی بنیاد ڈالی۔ آیئے ہم اپنی تحریک آزادی کے ذریعہ بنائے گئے اعلیٰ اقدار کے تئیں خود کو پابند عہد کریں۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔