گیل اور گپٹل کا چھکوں کا ریکارڈ توڑنے اتریں گے روہت
ہٹ مین کے نام سے مشہور ہندستان کے روہت شرما نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار کو جب تیسرے اور آخری ٹوئنٹی -20 مقابلے میں اتریں گے تو ان کا مقصد اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بنانا ہوگا۔
هیملٹن: ہٹ مین کے نام سے مشہور ہندستان کے روہت شرما نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار کو جب تیسرے اور آخری ٹوئنٹی -20 مقابلے میں اتریں گے تو ان کا مقصد اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بنانا ہوگا۔
روہت اب تک 92 میچوں میں 102 چھکے مار چکے ہیں اور اب ان کے سامنے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کا 103 چھکوں کا ریکارڈ ہے۔ اگرچہ گیل نے اب تک 56 اور گپٹل نے 76 میچ کھیلے ہیں۔ روہت 92 میچ کھیل چکے ہیں۔
اس سیریز میں ہندستان کی کپتانی سنبھال رہے روہت نے گزشتہ میچ میں 50 رن بنانے کے ساتھ ہی گپٹل کا ٹوئنٹی -20 میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ گپٹل کے 76 میچوں میں 2272 رن ہییں جبکہ روہت کے 2288 رنز ہیں۔
کل کے میچ میں اگر روہت ایک چھکا مار دیتے ہیں تو وہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹوئنٹی -20 تینوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 350 چھکے مارنے والے دنیا کے پانچویں کھلاڑی بن جائیں گے۔ روہت کے اب تک تینوں فارمیٹ میں 326 میچوں میں 349 چھکے مارے ہیں۔ روہت نے 27 ٹیسٹ میں 32 چھکے، 201 ون ڈے میں 215 چھکے اور 92 ٹوئنٹی -20 میں 102 چھکے مارے ہیں۔
وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی اگر تیسرے میچ میں دو چھکے مار جاتے ہیں تو وہ تینوں فارمیٹ میں کل 350 چھکے پورے کر لیں گے۔ دھونی کے اب تک 523 میچوں میں 348 چھکے ہیں۔ دھونی نے 90 ٹیسٹ میں 78 چھکے، 338 ون ڈے میں 222 چھکے اور 95 ٹوئنٹی -20 میں 48 چھکے مارے ہیں۔
پاکستان کے شاہد آفریدی نے 524 میچوں میں 476 چھکے، گیل نے 443 میچوں میں 476 چھکے، نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم نے 432 میچوں میں 398 چھکے اور سری لنکا کے سنت جے سوریہ نے 586 میچوں میں 352 چھکے مارے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔