سوشانت سنگھ راجپوت کی ڈائری نے 'خودکشی کی تھیوری' کو کیا خارج!

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ نے خودکشی کی یا ان کا قتل ہوا ہے، اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔ لیکن سوشانت کی پرسنل ڈائری میں کچھ صفحات ایسے ضرور ہیں جو 'خودکشی کی تھیوری' کو پوری طرح خارج کر رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

بالی ووڈ کے جواں سال اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کی ہے یا پھر ان کا قتل ہوا ہے، اس سلسلے میں تفتیش کا عمل جاری ہے، لیکن سوشانت کی پرسنل ڈائری میں موجود صفحات کچھ ایسی کہانی بیان کر رہے ہیں جس کو جان کر ان کے چاہنے والے ایک بار پھر غم میں ڈوب جائیں گے۔ دراصل ڈائری کے کچھ صفحات چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ سوشانت سنگھ نے 2020 کے لیے جو پلاننگ کی تھی، اسے دیکھتے ہوئے وہ خودکشی نہیں کر سکتے۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی ڈائری نے 'خودکشی کی تھیوری' کو کیا خارج!

خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے پاس سوشانت سنگھ کی پرسنل ڈائری کے کچھ صفحات ہیں اور ہر صفحہ اس بات کا ثبوت دیتا ہے کہ یہ باصلاحیت اداکار اپنی آگے کی زندگی کے لیے پوری طرح تیار تھا اور اس لحاظ سے اس کے ڈپریشن میں جانے اور اس وجہ سے خودکشی کرنے کی تھیوری پوری طرح سے خارج ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ ڈائری کے صفحات کے مطابق سوشانت صرف بالی ووڈ نہیں بلکہ ہالی ووڈ میں بھی پیر پسارنا چاہتے تھے۔ اتنا ہی نہیں، وہ اپنا خود کا پروڈکشن ہاؤس بھی شروع کرنا چاہتے تھے۔ علاوہ ازیں سوشانت نے اپنا خود کا کاروبار بھی شروع کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی ڈائری نے 'خودکشی کی تھیوری' کو کیا خارج!

سوشانت نے اپنی ڈائری کے ایک صفحہ پر 'انٹرٹینمنٹ' عنوان دیا ہے اور اس کے نیچے لکھا ہے کہ 2020 میں ان کا منصوبہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ دونوں میں دھاک جمانے کا ہے۔ اسی صفحہ پر انھوں نے اسٹارٹ اَپ کا ذکر کیا ہے جو امیڈینٹ ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا۔ اس صفحہ کی اہم بات یہ ہے کہ سوشانت نے ایک پروڈکشن ہاؤس شروع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس میں سرکردہ رائٹرس کے ساتھ آئیڈیا ڈیولپمنٹ کرنا تھا۔ ساتھ ہی وہ ایک پروڈکشن ہاؤس شروع کرنا چاہتے تھے جس کے بارے میں انھوں نے لکھا ہے کہ وہ تجربہ کار اور نئے اداکاروں کو موقع دینا چاہیں گے۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی ڈائری نے 'خودکشی کی تھیوری' کو کیا خارج!

اتنا ہی نہیں، سوشانت رائٹرس کی ایک ٹیم بنانا چاہتے تھے جو ان کے پروڈکشن ہاؤس کے لیے نئی نئی کہانیاں لکھے۔ سوشانت کی ڈائری کے ایک دیگر صفحہ میں کرئیٹیو ٹیم کی تشکیل کا بھی تذکرہ ہے۔ اس صفحہ پر سوشانت نے کئی اسٹیپس کا تذکرہ کیا ہے۔ پہلے اسٹیپ میں کمپنی کا کرئیشن شامل ہے۔ دوسرے اسٹیپ کو انھوں نے ایکسپلور نام دیا ہے، جس میں ایف ٹی آئی آئی جیسے سرفہرست ادارہ میں جا کر صلاحیتوں کو تلاشنا شامل ہے۔ اس کے بعد اسٹیپ-3 ہے، جس میں پہلی اسکریننگ کا آئیڈیا ہے۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی ڈائری نے 'خودکشی کی تھیوری' کو کیا خارج!

14 جون کو باندرہ کے اپنے فلیٹ میں مبینہ طور سے خودکشی کرنے والے اس باصلاحیت اداکار کی ڈائری کا اگلا صفحہ کافی اہم ہے۔ سوشانت لکھتے ہیں کہ ان کا آگے کا منصوبہ کیا ہے۔ وہ ایک لیگل ٹیم بھی کھڑی کرنا چاہتے تھے۔ وہ بہترین غیر ملکی فلم ڈائریکٹرس اور رائٹرس سے رابطہ کرنا چاہتے تھے۔ لیگل ٹیم کے لیے سوشانت نے پہلے کسی پرینکا کا نام لکھا اور پھر اسے کاٹ کر وہاں پی ایس لکھ دیا۔ پھر اس کے آگے انھوں نے کسی شردھا کا نام لکھا اور پھر اسے کاٹ کر میگھا کر دیا۔

ایک دیگر صفحہ میں اس بات کا ثبوت ہے کہ سوشانت یہ سب تنہا کرنا چاہتے تھے۔ پوری پلاننگ میں ریا چکرورتی کا کہیں کوئی ذکر نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سوشانت نے ایک صفحہ پر صاف لکھا ہے کہ وہ اپنی ٹیم اپنی طاقت پر کھڑی کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ بذات خود اس سے جڑے لوگوں سے ملنا چاہیں گے۔


جہاں پر لیگل ٹیم کی تشکیل کا ذکر ہے، وہاں بار بار پرینکا اور شردھا کا نام آ رہا ہے۔ یہاں ایک بہت اہم بات لکھی گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ اپنی لیگل ٹیم وہ 3 ہفتہ کے اندر تشکیل دینا چاہتے ہیں۔ اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ سوشانت ایک لیگل ٹیم بنانے کے لیے اتنی جلد بازی میں کیوں تھے۔ کیا وہ ریا سے چھٹکارا پانا چاہتے تھے یا پھر اپنی آگے کی پلاننگ کو عمل میں لانے کے لیے کافی سنجیدہ اور جلدبازی میں تھے۔ لیگل ٹیم بنانے کے پیچھے دونوں اسباب ہو سکتے ہیں، لیکن ان سب باتوں سے صاف ہے کہ جو انسان اتنی لمبی پلاننگ کر کے چل رہا ہو، اس کا اس طرح اچانک دنیا چھوڑ کر جانے کا یقیناً کوئی منصوبہ نہیں رہا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Aug 2020, 5:40 PM