کورونا کی نئی علامات آئیں سامنے، لوگوں میں بیداری کی ضرورت

کورونا وائرس نے پوری دنیا میں کہرام مچا رکھا ہے۔ ہندوستان میں بھی یہ وائرس اپنا اثر دکھانے لگا ہے۔ سب سے زیادہ مشکل یہ ہے کہ اس وبا سے مقابلہ کے لیے ابھی تک کوئی دوا تیار نہیں ہو سکی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کورونا وائرس کا اثر پوری دنیا میں پھیلتا جا رہا ہے اور اٹلی کی حالت تو اب چین سے بھی بدتر ہو گئی ہے۔ ہندوستان میں بھی یہ وائرس اپنا اثر دکھانے لگا ہے اور متاثرین کی تعداد 300 تک پہنچ گئی ہے۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اس وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے اب تک کوئی دوا نہیں بن سکی ہے۔ احتیاط ہی اس خطرہ سے نمٹنے کی واحد ترکیب ہے۔ اس کورونا وائرس سے بچنے کے لیے لوگ کئی طرح کے اقدام کر رہے ہیں، لیکن ایک مشکل یہ بھی ہے کہ آخر اس مرض کو پہچانا کیسے جائے۔ دقت یہ ہے کہ اس کورونا وائرس کی علامت عام سردی زکام کی طرح ہی ہے۔

بخار آنا، گلے میں خراش ہونا، سوکھی کھانسی، جوڑوں میں درد اور سانس لینے میں تکلیف اس کے علامات ہیں۔ لیکن اب اس کے کچھ نئے علامات بھی سامنے آئے ہیں۔ جرمنی کے ماہرین نے جو نئے علامات بتائے ہیں اس کے مطابق کورونا سے متاثر لوگوں میں سونگھنے اور ذائقہ کی صلاحیت خراب ہو جاتی ہے۔ یہ علامت 66 فیصد مریضوں میں دیکھنے کو ملا ہے۔ ایک دیگر علامت میں ڈائریا بھی ہو سکتا ہے۔ یہ علامت کورونا کے 30 فیصد مریضوں میں دکھائی دیا ہے۔


اس طرح دیکھا جائے تو کورونا وائرس سے متاثر مریضوں میں پہلے تو بخار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ تھکن، جوڑوں میں درد اور سوکھی کھانسی کی شکایت دیکھنے کو ملتی ہے۔ کچھ لوگوں کو ایک یا دو دنوں کے لیے الٹی یا ڈائریا کا بھی تجربہ ہو سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔