نومبر-دسمبر میں 48 لاکھ شادیاں! 6 لاکھ کروڑ کا ہوگا کاروبار
’کیٹ‘ نے یہ سروے 75 شہروں میں کاروباری تنظیموں کے ساتھ بات چیت کر کے کیا۔ گزشتہ سال شادیوں کے سیزن میں 35 لاکھ شادیوں سے 4.25 کروڑ روپے کا کاروبار ہوا تھا۔
دیوالی میں بے تحاشہ کمائی کرنے والے تاجروں نے 12 نومبر سے شروع ہونے والی شادیوں کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (کیٹ) نے 48 لاکھ شادیوں سے 6 لاکھ کروڑ روپے کے کاروبار کی امید ظاہر کی ہے۔ صرف دہلی میں 4.5 لاکھ شادیوں سے 1.5 لاکھ کروڑ روپے کا کاروبار ہوگا۔ تاجروں کے مطابق لوگوں نے دیوالی سے پہلے ہی شادی کی خریداری شروع کر دی تھی۔
لوگ دیوالی پر مختلف قسم کی چھوٹ کا خوب فائدہ اٹھاتے ہوئے دیوالی کی خریداری کے ساتھ ہی شادیوں کی بھی خریداری کر لی۔ ’کیٹ‘ نے یہ سروے 75 شہروں میں کاروباری تنظیموں کے ساتھ بات چیت کر کے کیا۔ گزشتہ سال شادیوں کے سیزن میں 35 لاکھ شادیوں سے 4.25 کروڑ روپے کا کاروبار ہوا تھا۔ اس سال شادیوں کی تاریخ کافی لمبی ہونے کی وجہ کاروبار میں کافی اضافہ کا امکان ہے۔
’کیٹ‘ کے آچاریہ درگیش تارے نے بتایا کہ اس بار نومبر اور دسمبر کے درمیان کئی ’شبھ مہورت‘ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نومبر میں 12، 13، 17، 18، 22، 23، 25، 26، 28، 29 کی تاریخ اور دسمبر میں 4، 5، 9، 10، 11، 14، 15، 16 کا ’مہورت‘ خاص بنا ہوا ہے۔
’کیٹ‘ کے جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال نے سروے پر اپنے تاثر کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سروے کی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ صارفین کی خریداری میں کافی بدلاؤ آیا ہے۔ اب لوگ غیر ملکی اشیاء سے زیادہ ملکی اشیاء کی خریداری پر دھیان دے رہے ہیں۔ جس سے ملک کی معیشت کو کافی فائدہ حاصل ہوگا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Nov 2024, 10:11 PM