اڑتے طیارہ میں دروازہ کھلنے کا ملا الرٹ، کرائی گئی ایمرجنسی لینڈنگ، سبھی 123 مسافر محفوظ

یونائٹیڈ فلائٹ نمبر 2434 فلوریڈا واقع سرسوٹا سے شکاگو جا رہی تھی تبھی پائلٹ نے کھلے دروازے کا الرٹ دینے والی روشنی دیکھی اور ہوائی اڈہ کے افسران سے رابطہ کیا، پھر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔

طیارہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
طیارہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

شکاگو جانے والے یونائٹیڈ ایئرلائنس کے ایک طیارہ نے پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد دروازہ کھلنے کا الرٹ ملنے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یونائٹیڈ ایئرلائنز کے فلائٹ نمبر 2434 کو بدھ کے روز ٹمپا بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر اس وقت اتارنا پڑا جب پائلٹ ٹیم کو الرٹ ملا کہ ایک دروازہ کھلا ہوا ہے۔

یہ حادثہ الاسکا ایئرلائنس کے ایک طیارہ میں پرواز کے بعد دروازہ ٹوٹ کر الگ ہو جانے کے خوفناک واقعہ کے کچھ ہی دن بعد پیش آیا ہے۔ یونائٹیڈ فلائٹ نمبر 2434 فلوریٹا واقع سرسوٹا سے شکاگو جا رہی تھی تبھی پائلٹ نے کھلے دروازے کا الرٹ دینے والی روشنی دیکھی اور ہوائی اڈے کے افسران سے رابطہ کیا۔ انھوں نے سیکورٹی کا خیال رکھتے ہوئے طیارہ کو قریبی ہوائی اڈہ پر موڑنے کا فیصلہ کیا، پھر ٹمپا ہوائی اڈہ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔


پروازوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’فلائٹ اویئر‘ کے مطابق ایئربس اے319 طیارہ سرسوٹا/بریڈینٹن بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دوپہر 3.42 بجے روانہ ہوا اور شام 4.35 بجے ٹمپا پہنچا۔ طیارہ میں 123 مسافر اور پائلٹ ٹیم کے 5 اراکین سوار تھے۔ یونائٹیڈ ایئرلائن کے ایک ترجمان نے کہا کہ ممکنہ تکنیکی مسئلہ کو حل کرنے کے لیے بدھ کی دوپہر احتیاط کے طور پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی تھی۔ ترجمان نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ کیا یہ ایشو دروازہ سے ہی جڑا ہوا تھا۔ ٹمپا ہوائی اڈہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ پائلٹ نے لینڈنگ کی گزارش کرتے وقت یہی وجہ بتائی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔