وندے بھارت میں آئی خرابی، مسافر دوسری ٹرین سے منزل پر پہنچے
معلومات کے مطابق ٹرین نمبر 22436 وندے بھارت ایکسپریس پونے سات بجے خورجہ سے کچھ پہلے ٹرین کے ایک کوچ کے ٹریکشن موٹر میں خرابی کی وجہ سے کھڑی ہوگئی۔
نئی دہلی: نئی دہلی سے وارانسی کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ہفتہ کو اتر پردیش کے خورجہ ریلوے اسٹیشن کے قریب اچانک ایک ٹریکشن موٹر میں خرابی کی وجہ سے مسافروں کو تقریباً چھ گھنٹے انتظار کے بعد دوسری ٹرین سے روانہ کیا گیا۔
معلومات کے مطابق ٹرین نمبر 22436 وندے بھارت ایکسپریس پونے سات بجے خورجہ سے کچھ پہلے ٹرین کے ایک کوچ کے ٹریکشن موٹر میں خرابی کی وجہ سے کھڑی ہوگئی۔ جان پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ ٹریکشن موٹر میں خرابی کی وجہ سے ٹرین کو آگے بڑھانا ممکن نہیں ہے۔
خورجہ اسٹیشن پر تقریباً ایک گھٹہ سے زیادہ وقت تک ٹرین کھڑی رہنے سے مسافروں نے ٹوئٹر پر وزارت ریلوے، وزیر ریلوے، نارتھ سینٹرل ریلوے کے جنرل منیجر اور تمام افسران کو وندے بھارت ایکسپریس کے بیچ راستے میں کھڑی ہونے کی پریشانی سے آگاہ کرنا شروع کیا۔
اس کے بعد ریلوے بورڈ متحرک ہوا اور بعد میں نئی دہلی اسٹیشن سے شتابدی ایکسپریس کا ایک ریک بھیجا گیا جس میں وندے بھارت ایکسپریس کے مسافروں کو بٹھا کر تقریباً ایک بجے وارانسی کے لیے روانہ کیا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔