شکست کے خوف سے این ڈی اے خیمے میں مایوسی: کانگریس
بہار کانگریس نے آج دعویٰ کیا کہ اس سال کے لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ میں چار سیٹ پر ہوئے ووٹنگ میں ووٹروں کے رخ سے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) خیمے میں شکست کے خوف سے مایوسی چھائی ہوئی ہے۔
پٹنہ: بہار کانگریس نے آج دعویٰ کیا کہ اس سال کے لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ میں چار سیٹ پر ہوئے ووٹنگ میں ووٹروں کے رخ سے قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) خیمے میں شکست کے خوف سے مایوسی چھائی ہوئی ہے۔
کانگریس ترجمان راجیش راٹھور نے یہاں کہا کہ پہلے مرحلہ میں بہار کی اورنگ آباد ، گیا ( محفوظ) ، نوادہ اور جموئی ( محفوظ ) سیٹ پر 11 اپریل 2019 کو ووٹنگ میں ووٹروں کا رخ دیکھ کر این ڈی اے کی حلیف بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) ، جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو )اور لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی) کو شکست کا خوف ستانے لگا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس خوف سے ہی این ڈی اے خیمے میں سخت مایوسی چھائی ہوئی ہے۔
راجیش راٹھور نے کہا کہ جموئی سے ایل جے پی کے امیدوار اور موجودہ ایم پی چراغ پاسوان گھبراکر اس سیٹ سے شکست کے خوف سے اپنے چچا بہار کے وزیر پشوپتی کمار پارس کے بیمار ہونے کا حوالہ دے کر خود حاجی پور ( محفوظ ) سیٹ سے لڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ این ڈی اے کی یہی صورتحال پورے ملک میں ہے۔
کانگریس ترجمان نے کہاکہ عوام کو پانچ سال تک ٹھگنے والے وزیر اعظم نریندر مودی کا اس انتخاب میں سوپڑا صاف ہونا یقینی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کے گذشتہ پانچ سال کی مدت کار میں کسان ، بے روزگار ، نوجوان ، چھوٹے تاجر اور فوجی جوان بھی ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔