بات جب ملکی مفاد کی ہو تو ایک ہی مذہب ہے نیشنلزم: یوگی

سی ایم یوگی نے کہا کہ انفرادی زندگی میں ہمارا طرز عبادت الگ الگ ہوسکتا ہے لیکن جب بات ملکی مفاد کی ہو تو ہمارا ایک ہی مذہب ہونا چاہئے اور وہ ہے نیشنلزم۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ نے اتوار کو 75ویں یوم آزادی کے موقع پر کہا کہ انفرادی زندگی میں ہر ایک شخص کا طرز عبادت الگ الگ ہوسکتا ہے, لیکن جب بات ملکی مفاد کی ہو تو سبھی کا ایک ہی مذہب ہونا چاہئے اور ہو ہے نیشنلزم۔

سی ایم یوگی نے یہاں اپنے سرکاری رہائش گاہ 5 کالی داس مارگ پر پرچم کشائی کے بعد کہا کہ ہندوستان کو عالمی طاقت بنانے کے لئے ضرورتی ہے کہ سبھی شہری اپنے اپنے فرائض کی ادائیگی پوری ایمانداری سے کریں۔ انفرادی زندگی میں ہمارا طرز عبادت الگ الگ ہوسکتا ہے لیکن جب بات ملکی مفاد کی ہوتو ہمارا ایک ہی مذہب ہونا چاہئے اور وہ ہے نیشنلزم۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک ہندوستان، مستحکم ہندوستان کے تصور کو شرمندہء تعبیر کرنے کے لئے ہر ایک شہری کو متحد ہونا ہوگا۔


وزیر اعلی نے کہا کہ آج ہی کے دن سال 1947 میں سینکڑوں سال کی غلامی کے بعد ملک آزاد ہوا تھا۔ اس کے لئے بے شمار قربانیاں دی گئیں۔ غلامی کے خلاف لگاتار لڑائی لڑی جاتی رہی۔ 1857 کی پہلی جنگ آزادی ہندوستانی آزادی کی پہلی متحدہ کوشش تھی۔ اس کوشش کے 90 سال بعد ملک کو غلامی سے نجات ملی۔

انہوں نے کہا کہ بابائے قوم گاندھی کی قیادت میں تحریک آزادی کی فیصلہ کن لڑائی لڑی گئی۔ مہاتما گاندھی کے خوابوں کو شرمندہ تعمیر کرنے کے لئے ہم سبھی کو عزم کرنا چاہئے۔ ملک کی آزادی میں لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک، نیتا جی سبھاش چندر بوس، سردار ولبھ بھائی پٹیل، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھر جی جیسے عظیم مجاہدین آزادی نے ملک کے الگ الگ علاقوں میں لڑائی کی قیادت کی۔


سی ایم یوگی نے مجاہدین آزادی اور آزادی کے بعد ملک کی باہری اور اندرونی مسائل کے دفاع کرتے ہوئے قربانی دینے والے سپوتوں کے تئیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ آج ہندوستان کے اندر اپنی مالی اور حکمت عملی کے ساتھ ابھر رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔