گھریلو بازار میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں
گھریلو سطح پر آج مسلسل 26ویں دن بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ۔ گھریلو بازر میں پٹرول اور تیل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار رہیں۔
نئی دہلی: تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم ’اوپیک‘ کی جانب سے پیداوار میں اضافے کو ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد بین الاقوامی بازار میں منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں تیزی رہی لیکن گھریلو سطح پر آج مسلسل 26ویں دن بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ۔ گھریلو بازر میں پٹرول اور تیل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار رہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ’فرقہ وارانہ تقسیم‘ کے جھانسے میں نہ آئیں: عمر
خام تیل کی قیمتوں میں اضافے پر ہندوستان اور امریکہ سمیت بیشتر بڑی معیشتوں کی جانب سے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر سے تیل نکالنے کے اعلان کے ساتھ ہی تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومائیکرون‘ کے کئی ممالک میں پھیلنے سے ایک بار پھر طلب متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
خیال رہے گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں 12 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئی تھی لیکن اس دوران اوپیک ممالک نے تیل کی پیداوار میں اضافے کو فوری طور پر معطل کرنے کا عندیہ دیا جس کے نتیجے میں گزشتہ روز اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ سنگاپور میں آج کاروبار شروع ہوتے ہی خام تیل میں تیزی رہی۔ لندن برینٹ کروڈ 0.90 فیصد اضافے کے ساتھ 74.10 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.14 فیصد اضافے کے ساتھ 70.75 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
مرکزی حکومت کی جانب سے دیوالی کے موقع پر پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی کی وجہ سے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کر دیا جس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔
گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 26 ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے پمپ پر پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر رہی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:
یہ بھی پڑھیں : بھارت: 'نفرت جیت گئی، آرٹسٹ ہار گیا'
شہر کا نام—— پٹرول (روپے/ لیٹر)——(ڈیزل روپے/ لیٹر)
دہلی —————— 103.97—————— 86.67
ممبئی-——————109.98—————— 94.14
چنئی ——————101.40 —————— 91.43
کولکتہ —————— 104.67——————-89.79
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔