گجرات کے دلتوں میں عدم تحفظ کا احساس: راہل

گجرات انتخابات میں دوسرے اور آخری مرحلے کی تشہیر کاری کے آخری دن کانگریس کے نامزد صدر راہل گاندھی نے احمدآباد میں جگن ناتھ مندر میں درشن کئے اور پریس کانگریس سے خطاب کیا۔

UNI
UNI
user

قومی آواز بیورو

کانگریس کے نو منتخب صدر راہل گاندھی نے اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلہ کی تشہیر کاری کے آخری دن مودی اور بی جے پی سے پوچھے جانے والےسوالوں کے سلسلہ کے تحت 14 واں سوال پوچھا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ، ’’گجرات میں دلتوں کو صرف خوف ملا ہے ... کام نہیں، روزگار نہیں، صحت نہیں اور تعلیم کی سہولت نہیں۔اونا کے سفاکانہ واقعہ پر مودی جی خاموش ہیں. اس کی ذمہ داری کون لے گا۔ دلتوں کی حفاظت کے نام پر بہت سے قانون بنائے گئے لیکن اسے لاگو کرنے کے لئے کون اسے یقینی بنائے گا۔ "قابل غور ہے کہ مسٹر گاندھی گجرات انتخابات کو لے کروزیر اعظم مودی سےلگاتار سوال پوچھ رہے ہیں اور یہ الزام بھی عائد کر رہے ہیں کہ وزیر اعظم ان کے ایک بھی سوال کا جواب نہیں دے رہے۔

گجرات میں دوسرے مرحلے کی تشہیر کاری کے آخری دن راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پرزوردار حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے 22 سالوں کی بی جے پی کی مدت میں ایک طرفہ ترقی ہوئی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ’’مودی جی اور روپانی جی نے ریاست میں چند صنعت کاروں کے لئے ہی کام کیا ہے۔ ریاست میں تعلیم کی بدحالی کے تعلق سے راہل گاندھی نے ریاستی حکوت پر نشانہ لگایا۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا کہ ریاست میں زیادہ تر لوگ صحت ، تعلیم اور روزگار سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں 90 فیصد کالج نجی ہاتھوں میں ہیں سونپ دئے گئے جس کا خمیازہ نوجوانوں کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ریلیوں میں یا تو کانگریس کی بات کرتے ہیں یا پھر اپنی ، وہ گجرات کے لوگوں کی بات نہیں کرتے۔ راہل گاندھی نے الزام عائد کیا کہ مودی جی نے اپنی انتخابی تشہیر کے دوران بد عنوانی پر بات کرنی بند کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ہم نے انتخابی تشہیر کے دوران ریاست کے تمام طبقات سے رابطہ کیا اور خواتین اور کسانوں سے بھی بات چیت کی ۔ ‘‘راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے گجرات کے لئے ایک ویزن پیش کر دیا ہے جس پر کانگریس کےاقتدار میں آنے کے بعد کام کیا جائے گا۔

کانگریس کے نومنتخب صدرراہل گاندھی نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے بارے میں وزیراعظم نریندر مودی کے تبصرہ پر بھی سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرسنگھ ملک کے وزیراعظم رہے ہیں اور انکے خلاف کوئی تبصرہ قابل قبول نہیں ہے ۔

اس تعلق سے ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے کل ایک بیان جاری کرکے کہاتھا کہ ائیر کی رہائش گاہ پر عشائیہ میں گئے تھے لیکن وہاں نہ تو انھوں نے اور نہ ہی کسی دیگرشخص نے گجرات پر کوئی بات کی ۔سابق وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ مودی گجرات انتخابات میں شکست کو دیکھتے ہوئے فضول کی باتیں کررہے ہیں اور جھوٹے الزامات لگارہے ہیں اور انھیں اس کے لئے معافی مانگنی چاہئے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔