اداروں کا گلا گھونٹ کر جمہوریت پر منظم حملہ کیا گیا: ملکارجن کھڑگے

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے عالمی یوم جمہوریت پر کہا کہ حالیہ دنوں میں ہمارے آئین بنانے والوں کی محنت سے بنائے گئے اداروں کا گلا گھونٹ کر جمہوریت پر منظم حملہ کیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے عالمی یوم جمہوریت پر کہا کہ حالیہ دنوں میں ہمارے آئین بنانے والوں کی محنت سے بنائے گئے اداروں کا گلا گھونٹ کر جمہوریت پر منظم حملہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ پارلیمانی جمہوریت کے اخلاق کے تحفظ کا عہد کریں۔

کھڑگے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں، پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی سطروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’جمہوریت کا مطلب ہے رواداری، نہ صرف ان لوگوں کے لیے جو ہم سے متفق ہیں، بلکہ ان کے لیے بھی جو ہم سے متفق نہیں ہیں۔‘‘


بی جے پی کا نام لیے بغیر اس پر طنز کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا، ’’لوگوں کی مرضی اور ادارے، یہ جمہوریت کے پیدا ہونے اور اس کے پھلنے پھولنے میں مدد کرتے ہی۔ حالیہ دنوں میں، ہمارے اداروں کا گلا گھونٹ کر جمہوریت پر ایک منظم حملہ کیا گیا، جسے ہمارے آئین کے معماروں نے بڑی محنت سے بنایا ہے۔‘‘

راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف نے کہا، ’’عالمی یوم جمہوریت پر آئیے ہم عہد کریں کہ ہم اپنے آزاد اداروں میں موجود پارلیمانی جمہوریت کے اخلاق کی حفاظت کریں گے۔‘‘

ان کا یہ بیان 18 سے 22 ستمبر تک پارلیمنٹ کے پانچ روزہ خصوصی اجلاس سے پہلے سامنے آیا ہے۔ کانگریس نے پہلے اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں بولنے کی اجازت نہ دینے پر حکومت کو نشانہ بنایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔