ایودھیا کی جیت نے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کیا اور ہماری ذمہ داری بڑھا دی ہے: اکھلیش
اکھلیش یادو نے کہا کہ عوام کے سامنے کوئی نہیں ٹھہر سکتا۔ عوام نے انتخابات میں بی جے پی کا گھمنڈ توڑ دیا ہے اس نے بی جے پی رہنماؤں کی نیند اڑا دی ہے۔
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے جمعہ کو کہا کہ ایودھیا ضلع کے فیض آباد لوک سبھا حلقہ سے اودھیش پرساد کی جیت کے ساتھ عوام نے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے۔
اکھلیش یادو نے پارٹی کارکنوں اور نومنتخب ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات نے ہندوستان کی سیاست کو بدل دیا ہے۔ ہمیں تاریخی فتح ملی ہے۔ لیکن اس جیت سے ہماری ذمہ داری اور بھی بڑھ گئی ہیں۔ ہمیں ابھی سے 2027 کے اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی تاریخی جیت نے سماج وادی پارٹی کی طاقت میں اضافہ کیا ہے اور لیڈروں اور کارکنوں میں نئی توانائی ڈالی ہے۔ آئندہ اسمبلی انتخابات میں جیت کا ہدف حاصل کرنے کے لیے جہاں ہم سب کو اپنی زبان درست رکھنی ہوگی وہیں سب کا احترام کرنا بھی سیکھنا ہوگا۔ ہمیں عوام سے جڑا رہنا ہے۔ عوام کے احسانات ہمارے ساتھ ہیں۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ عوام کے سامنے کوئی نہیں ٹھہر سکتا۔ عوام نے انتخابات میں بی جے پی کا گھمنڈ توڑ دیا ہے۔ بی جے پی رہنماؤں کو اب نیند نہیں آتی۔ این ڈی اے ایک منفی اتحاد ثابت ہوا جبکہ پی ڈی اے ترقی پسند اتحاد تھا۔ سماج وادی پارٹی پی ڈی اے-انڈیا اتحاد نے آئین کو بچانے کی جنگ لڑی۔ سوشلسٹ نظریے کی جدوجہد جاری رہے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔