ایران کے ساتھ تیل سودا کرنے پر امریکہ نے ہندوستانی کمپنی پر عائد کی پابندی!

بائیڈن حکومت نے ایران سے ہزاروں کروڑ روپے کے پٹرولیم اور کیمیکل مصنوعات خریدنے والی جنوبی اور مشرقی ایشیا سے تعلق رکھنے والی 8 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

واشنگٹن: امریکہ نے ایران کے ساتھ سودا کرنے کے الزام میں ایک ہندوستانی کمپنی کے خلاف کارروائی کی ہے۔ بائیڈن حکومت نے ایران سے ہزاروں کروڑ روپے کے پٹرولیم اور کیمیکل مصنوعات خریدنے والی جنوبی اور مشرقی ایشیا سے تعلق رکھنے والی 8 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جن میں ایک ممبئی میں واقع ہندوستانی کمپنی کا نام بھی شامل ہے، جس کا نام تِبال جی پٹرو کیم پرائیویٹ لمیٹڈ ہے۔

ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب کسی ہندوستانی کمپنی پر امریکہ نے ایران کے ساتھ سودا کرنے کے الزام میں کارروائی کی ہے۔ امریکہ کے محکمہ خزانہ نے بتایا کہ امریکہ کی کارروائی ان ایرانی دلالوں اور ہانگ کانگ، یو اے ای اور ہندوستانی کمپنیوں کے خلاف کی گئی ہے جو ایران پر امریکی پابندیوں کے باوجود مصنوعات خرید رہے ہیں۔


ہندوستانی پٹرو کمپنی تبالاجی پر الزام ہے کہ اس نے ایرانی دلال کمپنی ٹریلینز پٹرو کیمیکل اور خلیج فارس پٹرو کیمیکل انڈسٹری کمرشل کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی پٹرو کیمیکل مصنوعات چین کے ذریعے خریدی۔

خیال رہے کہ ایران کی ان دونوں دلال کمپنیوں پر امریکہ نے پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے ساتھ سودا کرنے پر ایک ہندوستانی کمپنی سمیت کل آٹھ کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس میں متحدہ عرب امارات، چین اور ہانگ کانگ کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔