اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج مسجد اقصیٰ کے معاملے پر بحث کرے گی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) جمعرات کو سہ پہر 3 بجے مسجد اقصیٰ کے احاطے کی صورتحال پر بحث کرے گی۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹ میں دی گئی ہے
اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) جمعرات کو سہ پہر 3 بجے مسجد اقصیٰ کے احاطے کی صورتحال پر بحث کرے گی۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹ میں دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع پر یو این ایس سی کی میٹنگ آج سہ پہر 3 بجے مقرر ہے۔ اس میٹنگ میں مسجد اقصیٰ کے اطراف کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چین اور متحدہ عرب امارات نے اس میٹنگ کے انعقاد کی درخواست کی ہے۔
روس کی اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ منگل کو اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر إيتمار بن غفير نے یروشلم میں ٹیمپل ماؤنٹ کا دورہ کیا، جہاں مسجد الاقصی واقع ہے۔ سعودی عرب، قطر، اردن اور متحدہ عرب امارات نے مسٹر غفير کے دورے کی مذمت کی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔