ٹینس کے بے تاج بادشاہ رافیل نڈال نے اچانک کیا استعفیٰ کا اعلان، جانیں کب کھیلیں گے اپنا آخری میچ
اپنے دیرینہ حریف نوواک جوکووچ کے بعد دنیا کے دوسرے سب سے کامیاب ٹینس کھلاڑی کے طور پر ریٹائرمنٹ لیں گے۔ ’کلے کورٹ کے راجا‘ کے نام سے مشہور نڈال نے فرنچ اوپن سنگلز ٹائٹل ریکارڈ 14 بار اپنے نام کیے تھے۔
دنیا کے اہم ٹینس کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے رافیل نڈال نے اچانک سے استعفیٰ لینے کا اعلان کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔ انہوں نے کل 22 دفعہ گرینڈ سلیم اپنے نام کیا ہے۔ نڈال نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا۔ اپنی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ سیشن کے اختتام میں اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔ ویڈیو میں انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں ٹینس کو خیرباد کہ رہا ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ کچھ سال میرے لئے کافی مشکل رہے ہیں، خاص کر پچھلے دو سال۔‘‘
رافیل نڈال اسپین کے ملاگا میں اگلے ماہ ہونے والے ڈیوس کپ میں کے فائنل میں آخری بار حصہ لیں گے۔ باوقار ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مقابلے 19 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ نڈال نے آگے کہا ’’مجھے نہیں لگتا کہ میں بغیر کسی حد کے کھیل پایا ہوں۔‘‘ اس مایہ ناز ٹینس اسٹار کا کیریئر چوٹوں کی وجہ سے کافی متاثر ہوا ہے۔ اور پچھلے سال اپنے پسندیدہ ٹورنامنٹ فرنچ اوپین میں حصہ نہیں لے پائے تھے۔ اور 2024 کے مارکی میجر ایڈیشن میں جرمنی کے الیگزینڈر زیویریو سے پہلے دور میں ہار گئے تھے۔
رافیل نڈال نے اپنا آخری فرنچ اوپن خطاب دو سال پہلے جیتا تھا۔ کلے کورٹ سے 112-4 کی جیت-ہار کے ریکارڈ کے ساتھ باہر ہوئے تھے۔ وہ اپنے دیرینہ حریف نوواک جوکووچ کے بعد دنیا کے دوسرے سب سے کامیاب مردوں کے ٹینس کھلاڑی کے طور پر ریٹائرمنٹ لیں گے۔ ’کلے کورٹ کے راجا‘ کے نام سے مشہور نڈال نے فرنچ اوپن سنگلز ٹائٹل ریکارڈ 14 بار اپنے نام کیے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے آسٹرلین اوپن (2009 اور 2022)، ومبلڈن (2008 اور 2010) اور یو ایس اوپن (2010، 2013، 2017 اور 2019) جیسے اہم ٹورنامنٹ فتح حاصل کیے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔