یو اے ای نے حوثی باغیوں کے دو میزائلوں کو کیا تباہ
ڈبلیو اے ایم نے پیر کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ میزائلوں کے باقیات ابو ظہبی میں گرے، حالانکہ کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔
قاہرہ: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فضائی دفاعی نظام نے انصار اللہ (حوثی) باغیوں کی طرف سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے۔ امارات نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم ) نے وزارت دفاع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ معلومات دی ہے۔ ڈبلیو اے ایم نے پیر کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ میزائلوں کے باقیات ابو ظہبی میں گرے، حالانکہ کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ’ہنگامہ ہے کیوں برپا، تھوڑی سی تو پھسلی ہے‘... اعظم شہاب
اس سے پہلے جنوری میں ہی باغیوں نے ڈرون کے ذریعہ کئی بار ایک نئے ہوائی اڈے کے تعمیراتی مقام اور ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی کے ڈیپو کے پاس ایندھن ٹینکروں سمیت امارات کے دارالحکومت کو نشانہ بنایا، جس میں تین لوگ مارے گئے اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے اور کہا ہے کہ یہ یمن حوثی تحریک کے خلاف مہم میں امارات کی شراکت کا ردعمل ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔