ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ، ہلاکتیں 4 لاکھ 5 ہزار سے متجاوز

اتوار کو ملک میں 25 لاکھ 23 ہزار 89 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی۔ اب تک 68 کروڑ 75 لاکھ 41 ہزار 768 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ تھی اور اس دوران 44 ہزار لوگوں نے اس وبا کو شکست دی۔ اتوار کو ملک میں 25 لاکھ 23 ہزار 89 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی۔ اب تک 68 کروڑ 75 لاکھ 41 ہزار 768 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 38948 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ 86 ہزار 621 ہو گئی ہے۔ اس دوران 43 ہزار 903 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 21 لاکھ 82 ہزار ہو گئی ہے۔


اسی عرصے میں ایکٹیو کیسز5174 سے گھٹ کر 4 لاکھ 4 ہزار 874 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 308 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 405989 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی شرح گھٹ کر 1.23 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ صحت یابی کی شرح 97.44 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔

ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 1926 سے گھٹ کر 53633 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 5916 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6294767 ہوگئی ہے ، جبکہ 67 مریضوں کی موت کے باعث ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 137774 ہوگئی ہے۔


قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز تین گھٹ کر 351 رہ گئے ہیں جبکہ اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 1412526 ہوچکی ہے۔ اس جان لیوا وبا کی وجہ سے قومی راجدھانی میں 25082 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسز2273 سے گھٹ کر 248346 رہ گئے ہیں اور 28900 مریضوں کی صحت یابی سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3937996 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 74 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 21496 ہوگئی ہے۔

ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 245 سے گھٹ کر 17527 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں آٹھ مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 37409 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2900228 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 33 سے گھٹ کر 16282 ہو گئی ہے اور 18 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 35018 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2571378 مریض وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔