کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 25 لاکھ، ہلاکتیں 4 لاکھ 68 ہزار سے متجاوز

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6,990 نئے کیسز سے مریضوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 45 لاکھ 87 ہزار 822 ہو چکی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی رفتار میں کمی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز وبا کے سات ہزار سے بھی کم نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6,990 نئے کیسز سے مریضوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 45 لاکھ 87 ہزار 822 ہو چکی ہے۔ اسی مدت میں 78 لاکھ 80 ہزار 545 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اب تک 123 کروڑ 25 لاکھ 2 ہزار 767 کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں پیر کی آدھی رات تک 10116 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ 18 ہزار 299 ہو گئی ہے۔


اسی عرصے میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 3316 سےگھٹ کر یہ تعداد 100543 رہ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے مزید 190 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 68 ہزار 980 ہو گئی ہے۔ ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 0.29 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.35 فیصد اور اموات کی شرح 1.36 فیصد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔