ملک میں لگاتار بڑھ رہا کورونا کا خطرہ، تقریباً 36 ہزار نئے معاملے، جبکہ 172 افراد ہلاک

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35871 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 74 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک بھر میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) ایک بار پھر تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران تقریباً 18000 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے تقریبا چھتیس ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 17958 رپورٹ ہوئی ہے جبکہ بدھ کے روز یہ تعداد 10974، منگل کے روز 4170، پیر کے روز 8718، اتوار کے روز 8،522 اور ہفتہ کے روز 4785 تھی۔

اسی عرصے میں جان لیوا کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 172 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ تعداد بدھ کے روز 188، منگل کے روز 131، پیر کے روز 118، اتوار کے روز 158، ہفتہ کے روز 140، جمعہ کے روز 117 درج کی گئی تھی۔ دریں اثنا ملک میں اب تک تین کروڑ 71 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔


جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35871 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 74 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17741 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11063025 ہو چکی ہے۔ ایکٹیو کیسز 17958 سے بڑھ کر 252364 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران اس بیماری سے اموات کی تعداد 172 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 159216 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 96.41 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 2.19 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.38 فیصد ہے۔ ملک میں ریاست مہاراشٹرکورونا کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں اب بھی سرفہرست ہے۔ اس ریاست میں ایکٹیو کیسز کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13957 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 154036 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 9138 مریضوں کی شفایابی سے کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2163391 لاکھ، جبکہ 84 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 53080 ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔