مہوا موئترا معاملہ پر سپریم کورٹ نے لوک سبھا جنرل سکریٹری سے طلب کیا جواب

ٹی ایم سی لیڈر مہوا موئترا کی پارلیمانی رکنیت چھینے جانے کے خلاف داخل عرضی پر سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوئی، عدالت عظمیٰ نے لوک سبھا جنرل سکریٹری سے 2 ہفتہ کے اندر جواب دینے کے لیے کہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>مہوا موئترا / آئی اے این ایس</p></div>

مہوا موئترا / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

سپریم کورٹ نے ’کیش فار کویری‘ (سوال پوچھنے کے لیے نقد یا تحفہ) معاملے میں لوک سبھا سے معطلی کے خلاف ترنمول کانگریس پارٹی لیڈر مہوا موئترا کی عرضی پر آج سماعت کی۔ پارلیمنٹ کی سرمائی اجلاس کے دوران مہوا موئترا کی لوک سبھا رکنیت چھین لی گئی تھی۔ اس فیصلے کے خلاف مہوا موئترا نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔

آج اس عرضی پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے لوک سبھا جنرل سکریٹری سے دو ہفتے کے اندر پورے معاملے میں جواب داخل کرنے کے لیے کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے ساتھ ہی اعلان کیا ہے کہ اس معاملے کی آئندہ سماعت 11 مارچ سے شروع ہو رہے ہفتے میں کیا جائے گا۔ یعنی اگلی سماعت کے لیے مہوا موئترا کو دو ماہ سے زیادہ کا انتظار کرنا ہوگا۔


قابل ذکر ہے کہ مہوا موئترا کو پیسے لے کر سوال پوچھنے کے معاملے میں سرمائی اجلاس کے دوران لوک سبھا سے تب معطل کر دیا گیا تھا جب لوک سبھا کی اخلاقیات کمیٹی نے اس سے متعلق سفارش کی تھی۔ حالانکہ مہوا موئترا نے اخلاقیات کمیٹی کمیٹی پر مناسب ثبوت کے بغیر فیصلے لینے اور منمانی کا الزام لگایا ہے۔ مہوا موئترا نے اپنی عرضی میں پارلیمانی رکنیت ختم کیے جانے کو چیلنج دینے کے ساتھ اخلاقیات کمیٹی کے نتائج پر بحث کے دوران لوک سبھا میں خود کا دفاع کرنے کی اجازت نہیں دیے جانے کی بات بھی کہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔