سپریم کورٹ میں مالیا کی سزا پر سماعت جمعرات تک ملتوی

جسٹس یو یو للت کی صدارت والی بنچ نے رفیق عدالت جے دیپ گپتا کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی، گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے مالیا کو عدالت میں حاضر ہونے کا آخری موقع دیا تھا۔

سپریم کورٹ کی تصویر، آئی اے این ایس
سپریم کورٹ کی تصویر، آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کو کہا کہ توہین عدالت کے قصوروار فرار شراب کے کاروباری وجے مالیا کی سزا طے کرنے کے معاملے میں جمعرات کو سماعت کی جائے گی، جسٹس یو یو للت کی صدارت والی بنچ نے رفیق عدالت جے دیپ گپتا کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی، گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے مالیا کو عدالت میں حاضر ہونے کا آخری موقع دیا تھا۔

گزشتہ سماعتوں کے دوران مالیا کے پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ توہین عدالت کے (مالیا) کیس میں صرف سزا کی سماعت ہی چار سال سے زیر التوا ہے۔ اسے 2017 میں قصوروار قرار دیا گیا تھا اور تب سے یہ مقدمہ زیر التوا ہے۔


سپریم کورٹ سے مرکزی حکومت کو بار بار حکم دینے کے باوجود مجرم کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے، بنچ نے 30 نومبر کو کہا تھا ’’ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے۔ یہ مالیا پر منحصر ہے کہ وہ خود یا کسی وکیل کے ذریعے توہین کے کیس میں سزا طے کرنے پر اپنا موقف رکھتے ہیں یا نہیں۔

سپریم کورٹ نے 14 جولائی 2017 کو مالیا کو مجرم قرار دیا تھا۔ مالیا کو اپنے بچوں کے بینک کھاتوں میں 40 ملین امریکی ڈالر کی منتقلی کا انکشاف نہ کرنے کا قصوروار پایا گیا تھا۔ بینکوں پر 9000 کروڑ روپے سے زیادہ کی واجبات سے متعلق مختلف معاملات میں اسے عدالتی حکم کے بغیر اپنے بینک اکاؤنٹ میں لین دین کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔