وزیر اعظم مودی کی تقریب میں بندوق کے ساتھ جانے کی کوشش کرتے شخص کو سیکورٹی اہلکاروں نے پکڑا!
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا ایک کارکن اپنی لائسنس والی بندوق کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی تقریر سننے کے لئے تقریب میں پہنچا تھا۔
ممبئی: مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب کے دوران بندوق کے ساتھ جانے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے پکڑ لیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی جانچ کے دوران اس شخص کو گیٹ پر ہی روک لیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا ایک کارکن اپنی لائسنس والی بندوق کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی تقریر سننے کے لئے تقریب میں پہنچا تھا۔ بعد ازاں، اس کے بارے میں تفتیش کی گئی اور تصدیق و ضروری قانون کارروائی کے بعد اسے گھر جانے دیا گیا۔
فی الحال وزیر اعظم کی تقریب میں بندوق لے جانے کی کوشش کرنے کے معاملہ میں کسی طرح کی سازش کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔ پولیس مزید تفتیش میں مشغول ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔