جھلسا دینے والی گرمی سے نہیں مل رہی راحت، محکمہ موسمیات نے جاری کیا تازہ الرٹ

پیر سے ایک بار پھر دہلی-این سی آر کو شدید گرمی کی مار جھیلنی پڑ سکتی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جون سے دہلی-این سی آر میں ایک بار پھر درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شدید گرمی کی فائل تصویر</p></div>

شدید گرمی کی فائل تصویر

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان کے بیشتر حصوں میں اس وقت جھلسا دینے والی گرمی اور لو کا قہر جاری ہے۔ دہلی-این سی آر میں لوگوں کو آندھی اور ہوا چلنے سے گرمی میں کچھ راحت ملی ہے، لیکن آنے والے دنوں میں پھر سے مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دہلی-این سی آر میں دھول بھری آندھی چلنے کا امکان ہے، ایسے میں گرمی سے راحت مل سکتی ہے۔ لیکن 10 جون سے درجہ حرارت پھر بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 10 جون سے دہلی-این سی آر میں ایک بار پھر درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ ایسے میں درجہ حرارت 45 ڈگری سلسیس تک یا اس سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی پہلے کی طرح ہیٹ ویو یعنی لو کا قہر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔


دوسری طرف راجستھان کے لوگوں کو گرمی سے راحت مل سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق آج بیکانیر، جودھپور اور آس پاس کے علاقوں میں بجلی چمکنے کے ساتھ درمیانہ درجہ سے لے کر بھاری بارش کے آثار ہیں۔ مغربی راجستھان میں 9 جون تک ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

مغربی اتر پردیش کی بات کی جائے تو آج اور کل گرمی سے راحت ملنے کا امکان ہے۔ 8 سے 9 جون کے درمیان ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں کرناٹک، کیرالہ کے کچھ حصوں، لکشدیپ، کونکن اور گوا، وسطی مہاراشٹر، مراٹھواڑہ اور انڈمان و نکوبار الجزائر میں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش ہونے کے آثار ہیں۔


آئی ایم ڈی کے ذریعہ جاری الرٹ کے مطابق جموں و کشمیر، لداخ، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش کے لوگوں کو آج اور کل راحت میسر ہو سکتی ہے۔ یہاں 8 سے 9 جون کے درمیان ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب میں بھی آج بارش کے آثار ہیں۔ ودربھ، سکم، شمال مشرقی ہندوستان، جنوبی گجرات کے کچھ حصوں میں بھی ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش کے آثار ہیں۔ الرٹ کے مطابق بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال کے گنگا والے علاقوں، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، وِدربھ، چھتیس گڑھ میں آئندہ چار سے پانچ دنوں کے دوران ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش ہونے کے آثار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔