سماج وادی پارٹی نے اپنی تمام تنظیموں اور سیل کی مجلس عاملہ کو کیا تحلیل
ایس پی کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر پارٹی صدر اکھلیش یادو کے حوالے سے یہ جانکاری دی گئی ہے۔ اس کے مطابق اکھلیش نے ایس پی کی تمام ونگس کی مجلس عاملہ کو تحلیل کر دیا ہے۔
لکھنؤ: اترپردیش میں مین اپوزیشن جماعت سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے اپنی تمام ذیلی تنظیموں و سیل کی مجلس عاملہ کو فوری اثر سے تحلیل کر دیا ہے، ایس پی کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر پارٹی صدر اکھلیش یادو کے حوالے سے یہ جانکاری دی گئی ہے۔ اس کے مطابق اکھلیش نے ایس پی کی تمام ونگس کی مجلس عاملہ کو تحلیل کر دیا ہے۔ اس میں صرف پارٹی کی یوپی اکائی کے صدر کے عہدے کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کیرالہ میں اگلے 5 دنوں تک بھاری بارش کا انتباہ
موجودہ ایس پی ریاستی صدر نریش اتم کا عہدہ برقرار رکھا گیا ہے۔ اکھلیش نے گزشتہ مارچ میں ہوئے یوپی اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی شکست کے بعد پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو درست کرنے کی حکمت عملی کے تحت ریاستی و قومی دونوں کمیٹیاں تحلیل کردی ہیں۔
پارٹی کی جانب سے ٹوئٹ کر کے کہا گیا کہ 'سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے فوری اثر سے ایس پی اترپردیش کے صدر کو چھوڑ کر سبھی 'یوا سنگٹھن، مہیلا سبھا اور دیگر سبھی سیل کے قومی صدر، ریاستی صدر، ضلع صدر سمیت قومی، ریاستی اور ضلعی مجلس عاملہ کو تحلیل کر دیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔