سارن میں سدبھاؤنا ایکسپریس حادثے کا شکار ہونے سے بچی

جانور کے ٹرین کے انجن میں پھنسنے کے سبب انجن میں لگا ویکیوم پائپ پھٹ گیا، جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ہوسکتا تھا

فائل فوٹو، تصویر آئی اے این ایس
فائل فوٹو، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چھپرہ: بہار کے ضلع سارن میں شمال مشرقی ریلوے کے چھپرہ-بنارس ریلوے ڈویژن کے گوتم استھان اسٹیشن کے نزدیک ہفتہ کے روز رکسول سے آنند وہار ٹرمنل جانے والی سدبھاونا ایکسپریس حادثہ کا شکار ہونے سے بچ گئی۔ چھپرا جنکشن کے ریلوے ذرائع نے یہاں بتایا کہ ہفتہ کی صبح رکسول سے آنند وہا ٹرمنل جانے والی سدبھاونا ایکسپریس جب چھپرا جنکشن سے آگے بڑھی اور رول گنج تھانہ علاقہ کے گوتم استھان ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ریلوے گمٹی پر پہنچی تبھی وہاں ایک مویشی انجن کی زد میں آگیا۔ اس کے بعد مذکورہ ٹرین کے ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روکنے کی کوشش کی۔ ایمرجنسی بریک لگانے کے باوجود ٹرین تقریباً دو کلومیٹر آگے جاکر رکی۔

جانور کے ٹرین کے انجن میں پھنسنے کے سبب انجن میں لگا ویکیوم پائپ پھٹ گیا، جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ہوسکتا تھا، لیکن وہ ٹل گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کی خبر گوتم استھان اسٹیشن کے اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ نے فوری طور پر چھپرا جنکشن کو دی، جس کے بعد چھپرا جنکشن سے پہنچنے والی ٹیم نے مویشی کو انجن سے نکال کر الگ کرنے کے ساتھ ہی ویکیوم پائپ لگاکر ٹرین کو آگے بڑھایا۔ اس حادثہ کے سبب چھپرہ-بنارس ریلوے ڈویژن پر صبح سات بجے سے 9:30 تک ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر رہی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔