جموں و کشمیر پولیس کی قربانیوں کو ملک بھر میں سراہا جاتا ہے: دلباغ سنگھ

پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کی قربانیوں کو ملک بھر میں سراہا جاتا ہے جس سے ہمارے اہلکاروں اور افسروں کا حوصلہ مزید بلند ہو جاتا ہے

جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ / IANS
جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ / IANS
user

یو این آئی

جموں: پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کی قربانیوں کو ملک بھر میں سراہا جاتا ہے جس سے ہمارے اہلکاروں اور افسروں کا حوصلہ مزید بلند ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کے پاس اپنے سماج، اپنے لوگوں اور وطن کے لئے قربانی دینا کا جو جذبہ ہے اس میں گذشتہ تین دہائیوں کے دوران کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

دلباغ سنگھ نے 'جموں و کشمیر پولیس کے شہداء' کو یاد کرنے کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: 'اس سال پولیس کے چار شہیدوں کو شوریہ چکر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ شہادتیں ہمارا سماج، ہمارے ادارے اور ہماری سرکار پہچانے تو لڑنے کا حوصلہ اور بھی بڑھتا ہے'۔


انہوں نے کہا: 'پچھلے سال بھی دو شوریہ چکر جموں و کشمیر پولیس کو ملے۔ اس سال چار ملے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ سماج، اپنے لوگوں اور وطن کے لئے ہمارے سب جوان اور آفیسر آج بھی اپنے آپ کو قربان کرنے کا وہی جذبہ رکھتے ہیں جو پچھلے تین دہائیوں سے رکھتے آئے ہیں'۔

پولیس سربراہ نے کہا کہ مجھے فخر اس بات کا بھی ہے کہ لوگوں اور وقت کی لیڈرشپ نے جموں و کشمیر پولیس کی سراہنے کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

انہوں نے کہا: 'ایسا کوئی موقع نہیں ہوتا ہے جب یونین ٹریٹری کی لیڈرشپ اور ہندوستان کے وزیر داخلہ امت شاہ جی یا وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر پولیس کے کام اور ان کی قربانی کا ذکر نہیں کرتے ہیں۔ مجھے آج فخر ہے کہ ان قربانیوں کو پہچانا بھی جاتا ہے اور سراہا بھی جاتا ہے'۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔